Blog
Books
Search Hadith

{اَجَعَلْتُمْ سِقَایَۃَ الْحَاجِّ…} کی تفسیر

۔ (۸۶۱۹)۔ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیرٍ قَالَ: کُنْتُ إِلٰی جَانِبِ مِنْبَرِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ رَجُلٌ: مَا أُبَالِیْ أَ نْ لَا أَ عْمَلَ بَعْدَ الْإِسْلَامِ إِلَّا أَ نْ أَ سْقِیَ الْحَاجَّ، وَقَالَ آخَرُ: مَا أُبَالِیْ أَ نْ لَا أَعْمَلَ عَمَلًا بَعْدَ الْإِسْلَامِ إِلَّا أَ نْ أَعْمُرَ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ، وَقَالَ آخَرُ: الْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ أَ فْضَلُ مِمَّا قُلْتُمْ، فَزَجَرَہُمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فَقَالَ: لَا تَرْفَعُوْا أَ صْوَاتَکُمْ عِنْدَ مِنْبَرِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَہُوَ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ، وَلٰکِنْ إِذَا صَلَّیْتُ الْجُمُعَۃَ دَخَلْتُ فَاسْتَفْتَیْتُہُ فِیمَا اخْتَلَفْتُمْ فِیہِ فَأَ نْزَلَ اللّٰہُ: {أَجَعَلْتُمْ سِقَایَۃَ الْحَاجِّ وَعِمَارَۃَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ کَمَنْ آمَنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ} إِلٰی آخِرِ الْآیَۃِکُلِّہَا [التوبۃ: ۱۹]۔ (مسند احمد: ۱۸۵۵۷)

۔ سیدنا نعمان بن بشیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے منبر کی ایک جانب بیٹھا ہوا تھا، ایک آدمی نے کہا، اسلام کے بعد مجھے کوئی عمل کرنے کی پرواہ نہیں ہے، الا یہ کہ حاجیوں کو پانی پلائوں گا۔ دوسرے نے کہا: مجھے اسلام کے بعد مسجد حرام آباد کرنے کے علاوہ کوئی عمل کرنے کی پرواہ نہیں ہے، ایک اور بولا اور اس نے کہا: جو تم کہہ رہے ہو، اس سے افضل اور بہتر اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنا ہے، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے انہیں ڈانٹا اور کہا: منبر رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آوازیں بلند نہ کرو، یہ جمعہ کا دن تھا، جب میں نے جمعہ ادا کر لیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس گیا اور ان لوگوں کے اختلاف کے بارے میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے پوچھا، تواللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: {اَجَعَلْتُمْ سِقَا یَـۃَ الْحَاجِّ وَ عِـمَارَۃَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ کَمَنْ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَجٰہَدَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہ ِ لَا یَسْتَوٗنَ عِنْدَ اللّٰہِ وَاللّٰہُ لَایَہْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ۔} (سورۂ توبہ: ۱۹) کیا تم نے حاجیوں کو پانی پلانا اور مسجد حرام کو آباد کرنا اس جیسا بنا دیا جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لایا اور اس نے اللہ کے راستے میں جہاد کیا۔ یہ اللہ کے ہاں برابر نہیں ہیں اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
Haidth Number: 8619
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۶۱۹) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۸۷۹(انظر: ۱۸۳۶۷)

Wazahat

فوائد:… نیکیوں اور برائیوں کا تعین کرنا اور پھر کسی نیکی کو کم یا زیادہ ثواب والا اور کسی برائی کو کم یا زیادہ جرم والا قرار دینا،یہ شریعت کا حق ہے، کسی بندے کے فہم کانتیجہ نہیں ہے۔