Blog
Books
Search Hadith

{لَھُمُ الْبُشْرٰی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا وَفِی الْآخِرَۃِ} کی تفسیر

۔ (۸۶۳۱)۔ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ: أَ نَّہُ سَأَلَ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَرَأَیْتَ قَوْلَ اللّٰہِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی: {لَہُمْ الْبُشْرٰی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا وَفِی الْآخِرَۃِ} [یونس: ۶۴] فَقَالَ: ((لَقَدْ سَأَ لْتَنِی عَنْ شَیْئٍ مَا سَأَ لَنِی عَنْہُ أَ حَدٌ مِنْ أُمَّتِی، أَ وْ أَ حَدٌ قَبْلَکَ۔)) قَالَ: ((تِلْکَ الرُّؤْیَا الصَّالِحَۃُیَرَاہَا الرَّجُلُ الصَّالِحُ أَ وْ تُرَی لَہُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۰۶۴)

۔ سیدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سوال کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالی کے اس فرمان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے : {لَہُمْ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا وَفِی الْآخِرَۃِ} … ایسے لوگوں کے لیے دنیوی زندگی اور آخرت میں خوشخبری ہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم نے مجھ سے ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا ہے کہ میری امت سے کسی نے یہ سوال نہیں کیا، اس سے مراد نیک خواب ہے، جو نیک بندہ دیکھتا ہے یا اس کے لیے کسی کو دکھایا جاتا ہے۔
Haidth Number: 8631
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۶۳۱) تخریج: صحیح لغیرہ ۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۳۸۹۸، والترمذی: ۲۲۷۵ (انظر: ۲۲۶۸۸)

Wazahat

فوائد:… اللہ تعالی اپنے اولیاء کا تعارف کرواتے ہوئے کہتے ہیں: {اَلَآ اِنَّ اَوْلِیَاء َ اللّٰہِ لَا خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلَا ھُمْ یَحْزَنُوْنَ۔ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَکَانُوْا یَتَّقُوْنَ۔ لَھُمُ الْبُشْرٰی فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَفِی الْاٰخِرَۃِ لَا تَبْدِیْلَ لِکَلِمٰتِ اللّٰہِ ذٰلِکَ ھُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۔} (سورۂ یونس: ۶۲۔۶۳) سن لو! بے شک اللہ کے دوست، ان پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ وہ جو ایمان لائے اور بچا کرتے تھے۔ انھی کے لیے دنیا کی زندگی میں خوشخبری ہے اور آخرت میں بھی۔ اللہ کی باتوں کے لیے کوئی تبدیلی نہیں،یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔ اللہ تعالی کے اولیاء وہ ہیں، جن کے دلوں میں ایمان و یقین ہو، جن کا ظاہر تقوٰی اور پرہیزگاری میں ڈوبا ہوا ہو، جتنا تقوٰی ہوگا، اتنی ہی ولایت ہوگی، ایسے لوگ بروز قیامت بے خوف ہوں گے، غم و رنج سے ناآشنا ہوں گے، دنیا میں جو چھوٹ جائے اس پر انہیں حسرت و افسوس نہیں ہو گا۔ ایسے لوگوں کی خوشی اور بشارت کا ایک سبب دنیا میں آنے والا نیک خواب بھی ہے۔