Blog
Books
Search Hadith

{وَمَا مَنَعَنَا اَنْ نُرْسِلَ بِالْآیَاتِ اِلَّا اَنْ کَذَّبَ بِہَا الْاَوَّلُوْنَ} کی تفسیر

۔ (۸۶۵۳)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَأَ لَ أَ ہْلُ مَکَّۃَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَ نْ یَجْعَلَ لَہُمْ الصَّفَا ذَہَبًا، وَأَ نْ یُنَحِّیَ الْجِبَالَ عَنْہُمْ فَیَزْدَرِعُوْا، فَقِیلَ لَہُ: إِنْ شِئْتَ أَ نْ تَسْتَأْنِیَ بِہِمْ، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ تُؤْتِیَہُمْ الَّذِی سَأَ لُوْا، فَإِنْ کَفَرُوْا أُہْلِکُوْا کَمَا أَ ہْلَکْتُ مَنْ قَبْلَہُمْ، قَالَ: ((لَا بَلْ أَسْتَأْنِی بِہِمْ۔))، فَأَ نْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ ہٰذِہِ الْآیَۃَ: {وَمَا مَنَعَنَا أَ نْ نُرْسِلَ بِالْآیَاتِ إِلَّا أَ نْ کَذَّبَ بِہَا الْأَ وَّلُونَ وَآتَیْنَا ثَمُودَ النَّاقَۃَ مُبْصِرَۃً} [الاسرائ: ۵۹]۔ (مسند احمد: ۲۳۳۳)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ اہل مکہ نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مطالبہ کیا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے لیے صفا پہاڑی کو سونے کی بنا دیں اور پہاڑوں کو ان سے دور کر دیں، تا کہ (جگہ ہموار ہو جائے اور) وہ کھیتی باڑ ی کر سکیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہا گیا: اگر آپ چاہتے ہیں تو ان کو مہلت دے دیں اورچاہتے ہیں تو ان کے لیے ان کا مطالبہ پورا کر دیں، لیکن اگر مطالبہ پورا ہو جانے کے بعد بھی انہوں نے کفر کیا تو میں انہیں اس طرح ہلاک کر دوں گا، جس طرح ان سے پہلے والے لوگوں کو ہلاک کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں، میں انہیں مہلت دیتا ہوں۔ پس اللہ تعالی نے یہ آیت نازل فرمائی: {وَمَا مَنَعَنَآ اَنْ نُّرْسِلَ بِالْاٰیٰتِ اِلَّآ اَنْ کَذَّبَ بِہَا الْاَوَّلُوْنَ وَاٰتَیْنَا ثَمُوْدَ النَّاقَۃَ مُبْصِرَۃً فَظَلَمُوْا بِہَا وَمَا نُرْسِلُ بِالْاٰیٰتِ اِلَّا تَخْوِیْفًا۔} … اور ہمیں کسی چیز نے نہیں روکا کہ ہم نشانیاں دے کر بھیجیں مگر اس بات نے کہ پہلے لوگوں نے انھیں جھٹلادیا اور ہم نے ثمود کو اونٹنی واضح نشانی کے طور پر دی تو انھوں نے اس پر ظلم کیا اور ہم نشانیاں دے کر نہیں بھیجتے مگر ڈرانے کے لیے۔
Haidth Number: 8653
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۶۵۳) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین ۔ أخرجہ النسائی فی الکبری : ۱۱۲۹۰، والحاکم: ۲/ ۳۶۲ (انظر: ۲۳۳۳)

Wazahat

فوائد:… یہ کوئی شرعی قانون نہیں ہے کہ دشمنوں کا ہر مطالبہ پورا کیا جائے، اللہ تعالی اپنی حکمت کی روشنی میں اور اتمام حجت کے لیے مختلف نشانیوں کا اظہار تو کرتا ہی رہتا ہے، وگرنہ گزر جانے والی امتوں نے نشانی کا مطالبہ پورا ہونے کے بعد نہ صرف ایمان قبول نہیںکیا، بلکہ وہ ظلم میں اور آگے بڑھ گئے۔ ارشادِ باری تعالی ہے: {وَلَوْ اَنَّ قُرْاٰنًا سُیِّرَتْ بِہِ الْجِبَالُ اَوْ قُطِّعَتْ بِہِ الْاَرْضُ اَوْ کُلِّمَ بِہِ الْمَوْتٰی بَلْ لِّلّٰہِ الْاَمْرُ جَمِیْعًا اَفَلَمْ یَایْئَـسِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْ لَّوْیَشَاء ُ اللّٰہُ لَہَدَی النَّاسَ جَمِیْعًا وَلَا یَزَالُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا تُصِیْبُہُمْ بِمَا صَنَعُوْا قَارِعَۃٌ اَوْ تَحُلُّ قَرِیْبًا مِّنْ دَارِہِمْ حَتّٰییَاْتِیَ وَعْدُ اللّٰہِ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ۔} (سورۂ رعد: ۳۱ ) اور کیا ہو جاتا اگر کوئی ایسا قرآن اتار دیا جاتا جس کے زور سے پہاڑ چلنے لگتے، یا زمین شق ہو جاتی،یا مردے قبروں سے نکل کر بولنے لگتے؟ (اس طرح کی نشانیاں دِکھا دینا کچھ مشکل نہیں ہے) بلکہ سارا اختیار ہی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ پھر کیا اہل ایمان ابھی تک کفّار کی طلب کے جواب میں کسی نشانی کے ظہور کی آس لگائے بیٹھے ہیں اور وہ یہ جان کر مایوس نہیں ہو گئے کہ اگر اللہ چاہتا تو سارے انسانوں کو ہدایت دے دیتا ؟ جن لوگوں نے اللہ کے ساتھ کفر کا رویّہ اختیار کر رکھا ہے ان پر ان کے کر تو توں کی وجہ سے کوئی نہ کوئی آفت آتی ہی رہتی ہے، یا ان کے گھر کے قریب کہیں نازل ہوتی ہے۔ یہ سلسلہ چلتا رہے گا یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آن پورا ہو۔ یقیناً اللہ اپنے وعدوں کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔