Blog
Books
Search Hadith

{وَقُرْآنَ الْفَجْرِ اِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْہُوْدًا} کی تفسیر

۔ (۸۶۵۵)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ قَوْلِہٖعَزَّوَجَلَّ: {وَقُرْآنَالْفَجْرِاِنَّقُرْآنَالْفَجْرِکَانَمَشْہُوْدًا} [الاسرائ: ۷۸] قَالَ: ((تَشْہَدُہُ مَلَائِکَۃُ اللَّیْلِ وَمَلَائِکَۃُ النَّہَارِ۔)) (مسند احمد: ۱۰۱۳۷)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {وَقُرْآنَ الْفَجْرِ اِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْہُوْدًا} … اور فجر کا قرآن (پڑھ)، بے شک فجر کا قرآن ہمیشہ سے حاضر ہونے کا وقت رہا ہے۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: رات اور دن کے فرشتے اس نماز میں حاضر ہوتے ہیں۔
Haidth Number: 8655
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۶۵۵) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۶۷۰، والترمذی: ۳۱۳۵(انظر: ۱۰۱۳۳)

Wazahat

فوائد:… اس آیت میں قُرْآن سے مراد قراء ت ہے، دراصل نمازِ فجر کی قراء ت کا ذکر کر کے اس نماز کا حکم دیا جا رہا ہے، نیکیاں اور برائیاں نوٹ کرنے والے فرشتوں کی ڈیوٹیاں فجر اور عصر کی نمازوں میں تبدیل ہوتی ہیں، آنے والے اور جانے والے دونوں ان نمازوں میں شریک ہوتے ہیں۔