Blog
Books
Search Hadith

سورۂ کہف سورۂ کہف کی فضیلت کا بیان

۔ (۸۶۶۵)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہٗقَالَ: ((مَنْقَرَاَالْعَشْرَالْاَوَاخِرَمِنْسُوْرَۃِ الْکَہْفِ عُصِمَ مِنْ فِتْنَۃِ الدَّجَّالِ۔)) (مسند احمد: ۲۸۰۶۶)

۔ سیدنا ابو درداء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے سورۂ کہف کی آخری آیات پڑھیں، وہ دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا۔
Haidth Number: 8665
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۶۶۵) تخریج: انظر الحدیث السابق، لکن شذَّ فیہ شعبۃ فقال: من أواخر سورۃ الکھف ،والمحفوظ لفظۃ من أول سورۃ الکھف ۔ أخرجہ (انظر: )

Wazahat

فوائد:… صحیح بات یہی ہے کہ یہ فضیلت سورۂ کہف کی ابتدائی آیات کی ہے، جیسا کہ پچھلی حدیث میں گزرا ہے۔ جمعہ کے دن سورۂ کہف کی تلاوت کرنا مسنون عمل ہے، جیسا کہ سیدنا ابو سعید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((مَنْ قَرَأَ سُوْرَۃَ الْکَہْفِ فِیْیَوْمِ الْجُمُعَۃِ أَ ضَائَ لَہٗالنَّوْرَمَابَیْنَ الْجُمُعَتَیْنِ۔)) جس نے جمعہ کے دن سورۂ کہف کی تلاوت کی،تویہ عمل اس کے لیے دو جمعوں کے درمیان نور روشن کر دے گا۔ (الدعوات الکبیر للبیہقی، مشکوۃ المصابیح)