Blog
Books
Search Hadith

{وَمَنْ یُرِدْ فِیْہٖ بِاِلْحَادٍ بِظُلْمٍ} کی تفسیر

۔ (۸۶۸۰)۔ عَنْ السُّدِّیِّ، عَنْ مُرَّۃَ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ أَ بِی: شُعْبَۃُ رَفَعَہُ وَأَ نَا لَا أَرْفَعُہُ لَکَ فِی قَوْلِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ: {وَمَنْ یُرِدْ فِیہِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ نُذِقْہُ مِنْ عَذَابٍ أَلِیمٍ} [الحج: ۲۵] قَالَ: لَوْ أَ نَّ رَجُلًا ہَمَّ فِیہِ بِإِلْحَادٍ وَہُوَ بِعَدَنِ أَ بْیَنَ لَأَ ذَاقَہُ اللّٰہُ عَذَابًا أَ لِیمًا۔ (مسند احمد: ۴۰۷۱)

۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اللہ تعالی کے اس فرمان {وَمَنْ یُرِدْ فِیہِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ نُذِقْہُ مِنْ عَذَابٍ أَلِیمٍ} کے بارے میںکہتے ہیں: اگر کوئی آدمی حرم میں الحاد (ظلم) کا ارادہ کرتا ہے، جبکہ وہ عدن ابین میں ہو، تو اللہ تعالی اسے بھی درد ناک عذاب چکھائیں گے۔
Haidth Number: 8680
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۶۸۰) تخریج: اسنادہ حسن ۔ أخرجہ الحاکم: ۲/۳۸۸ (انظر: ۴۰۷۱)

Wazahat

فوائد:… معلوم ہوا کہ یہ روایت مرفوع ہے۔ پوری آیتیوں ہے: {اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَیَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ الَّذِیْ جَعَلْنٰہُ لِلنَّاسِ سَوَائَ نِ الْعَاکِفُ فِیْہِ وَالْبَادِ وَمَنْ یُّرِدْ فِیْہِ بِاِلْحَادٍ بِظُلْمٍ نُّذِقْہُ مِنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ۔} بے شک وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا اور وہ اللہ کے راستے سے اور اس حرمت والی مسجد سے روکتے ہیں جسے ہم نے سب لوگوں کے لیے اس طرح بنایا ہے کہ اس میں رہنے والے اور باہر سے آنے والے برابر ہیں اور جو بھی اس میں کسی قسم کے ظلم کے ساتھ کسی کج روی کا ارادہ کرے گا ہم اسے درد ناک عذاب سے مزہ چکھائیں گے۔ یمن کے ایک شہر کا نام عدن ابین ہے۔