Blog
Books
Search Hadith

{اُذِنَ لِلَّذِیْنَیُقَاتَلُوْنَ بِاَنَّہُمْ ظُلِمُوْا…} کی تفسیر

۔ (۸۶۸۱)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا خَرَجَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ مَکَّۃَ قَالَ اَبُوْ بَکْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: أَخْرَجُوْا نَبِیَّہُمْ إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُونَ لَیَہْلِکُنَّ فَنَزَلَتْ: {أُذِنَ لِلَّذِینَیُقَاتَلُوْنَ بِأَنَّہُمْ ظُلِمُوْا وَإِنَّ اللّٰہَ عَلٰی نَصْرِہِمْ لَقَدِیرٌ} [الحج: ۳۹] قَالَ: فَعُرِفَ أَ نَّہُ سَیَکُونُ قِتَالٌ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: ہِیَ أَ وَّلُ آیَۃٍ نَزَلَتْ فِی الْقِتَالِ۔ (مسند احمد: ۱۸۶۵)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب ہجرت کے لیے مکہ سے نکلے تو سیدنا ابو بکر صدیق ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ان لوگوں نے اپنے نبی ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو نکالا ہے، یہ ضرور ضرور ہلاک ہوں گے، پس یہ آیت نازل ہوئی: {أُذِنَ لِلَّذِینَیُقَاتَلُوْنَ بِأَ نَّہُمْ ظُلِمُوْا وَإِنَّ اللّٰہَ عَلٰی نَصْرِہِمْ لَقَدِیرٌ} … اجازت دے دی گئی ان لوگوں کو جن کے خلاف جنگ کی جارہی ہے، کیونکہ وہ مظلوم ہیں، اور اللہ یقینا ان کی مدد پر ہر طرح قادر ہے۔ انہوں نے اس وقت جان لیا تھا کہ عنقریب لڑائی ہوگی۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے کہا: یہ لڑائی کی اجازت کے بارے میں پہلی آیت ہے، جو نازل ہوئی۔
Haidth Number: 8681
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۶۸۱) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین ۔ أخرجہ الترمذی: ۳۱۷۱، والنسائی: ۶/ ۲(انظر: ۱۸۶۵)

Wazahat

Not Available