Blog
Books
Search Hadith

سورۂ المومنون {قَدْ اَفْلَحَ الْمؤْمِنُوْنَ… …}کی تفسیر

۔ (۸۶۸۲)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ الْقَارِیِّ: سَمِعْتُ عُمْرَ بْنَ الْخَطَّابِ یَقُوْلُ: کَانَ اِذَا نَزَلَ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْوَحْیُیُسْمَعُ عِنْدَ وَجْہِہِ دَوِیٌّ کَدَوِیِّ النَّحْلِ، فَمَکَثْنَا سَاعَۃً، فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ، وَرَفَعَ یَدَیْہِ فَقَالَ: ((اللّٰہُمَّ زِدْنَا وَلَا تَنْقُصْنَا وَأَ کْرِمْنَا وَلَا تُہِنَّا وَأَ عْطِنَا وَلَا تَحْرِمْنَا وَآثِرْنَا وَلَا تُؤْثِرْ عَلَیْنَا، وَارْضَ عَنَّا وَأَ رْضِنَا۔)) ثُمَّ قَالَ: ((لَقَدْ أُنْزِلَتْ عَلَیَّ عَشْرُ آیَاتٍ مَنْ أَ قَامَہُنَّ دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔))، ثُمَّ قَرَأَ عَلَیْنَا: {قَدْ أَ فْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ} حَتّٰی خَتَمَ الْعَشْرَ۔ (مسند احمد: ۲۲۳)

۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر جب وحی کا نزول ہوتا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے قریب سے اس طرح بھنبھناہٹ سنی جاتی، جس طرح شہد کی مکھیوں کی آواز ہوتی ہے، پھر ہم کچھ دیر ٹھہر گئے اوردیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قبلہ رخ ہوئے اور دونوں ہاتھ اٹھا لئے اور یہ دعا مانگی: اے ہمارے اللہ ! ہمیں زیادہ دینا، کم نہ کرنا، ہمیں عزت دینا، ذلیل نہ کرنا، ہمیں عطا کرنا اور ہمیں ترجیح دینا اور ہم پر غیر کو ترجیح نہ دینا اور ہم سے راضی ہونا اور ہمیں راضی کرنا۔ اورپھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میرے اوپر دس آیات نازل ہوئی ہیں، جوان پر قائم رہے گا، وہ جنت میں داخل ہوگا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہم پر {قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ} کی تلاوت کی،یہاں تک کہ دس آیات ختم کیں۔
Haidth Number: 8682
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۶۸۲) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃیونس بن سلیم ۔ أخرجہ النسائی فی الکبری : ۱۴۳۹، والحاکم: ۲/ ۳۹۲(انظر: ۳۲۳)

Wazahat

فوائد:… یہ سورۂ مومنون کی ابتدائی دس آیات ہیں، ان میں مؤمنون کی صفات کا ذکر ہے۔