Blog
Books
Search Hadith

سورۂ فرقان {وَالَّذِیْنَ لَا یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰہِ اِلٰہًا آخَرَ} کی تفسیر

۔ (۸۶۹۱)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: أَ یُّ الذَّنْبِ أَ کْبَرُ؟ قَالَ: ((أَ نْ تَجْعَلَ لِلّٰہِ نِدًّا وَہُوَ خَلَقَکَ۔)) قَالَ: ثُمَّ أَ یٌّ؟ قَالَ: ((ثُمَّ أَ نْ تَقْتُلَ وَلَدَکَ مِنْ أَجْلِ أَ نْ یَطْعَمَ مَعَکَ۔)) قَالَ: ثُمَّ أَ یٌّ؟ قَالَ: ((ثُمَّ أَ نْ تُزَانِیَ بِحَلِیلَۃِ جَارِکَ۔)) قَالَ: فَأَنْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ تَصْدِیقَ ذٰلِکَ فِی کِتَابِہِ: {وَالَّذِینَ لَا یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰہِ إِلَہًا آخَرَ} إِلٰی قَوْلِہِ: {وَمَنْ یَفْعَلْ ذٰلِکَ یَلْقَ أَثَامًا} [الفرقان: ۶۸]۔ (مسند احمد: ۳۶۱۲)

۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سوال کیا کہ کونسا گناہ سب سے بڑاہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ کہ تو اللہ تعالیٰ کاشریک ٹھہرائے، حالانکہ اس نے تجھے پیدا کیا ہے۔ اس نے کہا: اس کے بعد کون ساگناہ بڑاہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو اپنی اولاد کو اس ڈر سے قتل کرے کہ وہ تیرے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائے گی۔ اس آدمی نے پھر کہا: اس کے بعدکونساگناہ بڑا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ کہ تو اپنے ہمسائے کی بیوی کے ساتھ زنا کرے۔ پس اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں ان باتوں کی تصدیق نازل کر دی اور فرمایا: {وَالَّذِیْنَ لَا یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰہِ اِلٰہًا اٰخَرَ وَلَا یَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰہُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا یَزْنُوْنَ وَمَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ یَلْقَ اَثَامًا۔} (سورۂ فرقان: ۶۸) اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور نہ اس جان کو قتل کرتے ہیں جسے اللہ نے حرام کیا ہے مگر حق کے ساتھ اور نہ زنا کرتے ہیں اور جو یہ کرے گا وہ سخت گناہ کو ملے گا۔
Haidth Number: 8691
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۶۹۱) تخریج: أخرجہ البخاری: ۴۷۶۱، ۶۸۱۱، ومسلم: ۸۶ (انظر: ۳۶۱۲)

Wazahat

Not Available