Blog
Books
Search Hadith

سورۂ شعراء سورۂ شعراء کا ان سورتوں میں سے ہونا، جن کی آیات دو سو سے زائد ہیں

۔ (۸۶۹۲)۔ عَنْ مَعْدِی کَرِبَ قَالَ: أَ تَیْنَا عَبْدَ اللّٰہِ فَسَأَ لْنَاہُ أَ نْ یَقْرَأَ عَلَیْنَا {طسم} الْمِائَتَیْنِ فَقَالَ: مَا ہِیَ مَعِی وَلٰکِنْ عَلَیْکُمْ مَنْ أَ خَذَہَا مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خَبَّابَ بْنَ الْأَ رَتِّ، قَالَ: فَأَ تَیْنَا خَبَّابَ بْنَ الْأَ رَتِّ فَقَرَأَ ہَا عَلَیْنَا۔ (مسند احمد: ۳۹۸۰)

۔ معدیکرب کہتے ہیں: ہم سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس آئے اور ان سے درخواست کی کہ وہ ہمیں سورۂ {طسم} سنائیں، جودو سو آیتوں والی ہے۔ انہوں نے کہا: مجھے تو یہ سورت یاد نہیں ہے، البتہ تم سیدنا خباب بن ارت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس جاؤ، انھوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ سورت سیکھی ہے، پس ہم سیدنا خباب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس گئے اور انھوں نے ہمیں یہ سورت سنائی۔
Haidth Number: 8692
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۶۹۲) تخریج: اسنادہ ضعیف، معدیکرب الھمدانی العبدی، لم یرو عنہ الا ابو اسحاق، وذکرہ ابن حبان فی الثقات ، ولم یؤثر توثیقہ عن غیرہ۔ أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۳۶۱۴ (انظر: ۳۹۸۰)

Wazahat

فوائد:… سورۂ شعراء کی آیات کی تعداد (۲۲۷) ہے، کسر کو گرا کر صرف دو سو کا ذکر کیا، عرب ایسا کر لیتے ہیں۔