Blog
Books
Search Hadith

سورۂ عنکبوت {وَتَاْتُوْنَ فِیْ نَادِیْکُمُ الْمُنْکَرَ}کی تفسیر

۔ (۸۶۹۸)۔ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ أَ بِی صَالِحٍ مَوْلَی أُمِّ ہَانیِئٍ، عَنْ أُمِّ ہَانِیئٍ، قَالَتْ: سَأَ لْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ قَوْلِہِ تَعَالَی: {وَتَأْتُونَ فِی نَادِیکُمْ الْمُنْکَرَ} قَالَ:(( کَانُوْا یَخْذِفُوْنَ أَ ہْلَ الطَّرِیقِ، وَیَسْخَرُونَ مِنْہُمْ، فَذٰلِکَ الْمُنْکَرُ الَّذِی کَانُوْا یَأْتُونَ۔)) قَالَ: روح: فَذٰلِکَ قَوْلُہُ تَعَالٰی: {وَتَاْتُوْنَ فِیْ نَادِیْکُمُ الْمُنْکَرَ} [العنکبوت: ۲۹]۔ (مسند احمد: ۲۷۴۲۹)

۔ سیدہ ام ہانی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اس آیت کے بارے میں پوچھا: {وَتَأْتُونَ فِی نَادِیکُمُ الْمُنْکَرَ}… (اے قوم لوط!) تم اپنی مجلسوں میں برائی کو آتے ہو۔ اس کی تفسیر کیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ راہ گزرنے والوں کو پتھر مارتے تھے، ان سے ٹھٹھا مذاق کرتے تھے، یہ وہ برائی ہے، جس کا وہ اپنی مجلسوں میں ارتکاب کرتے تھے۔ روح راوی نے کہا: یہ صورت اللہ تعالی کے اس فرمان کا مصداق ہے: {وَتَأْتُونَ فِی نَادِیکُمُ الْمُنْکَرَ}
Haidth Number: 8698
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۶۹۸) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف ابی صالح مولی ام ھانی ۔ أخرجہ الترمذی: ۳۱۹۰(انظر: ۲۶۸۹۱)

Wazahat

فوائد:… ارشادِ باری تعالی ہے: {وَلُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِہٖٓاِنَّکُمْلَتَاْتُوْنَالْفَاحِشَۃَ مَا سَبَقَکُمْ بِہَا مِنْ اَحَدٍ مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ۔ اَئِنَّکُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ وَتَقْطَعُوْنَ السَّبِیْلَ وَتَاْتُوْنَ فِیْ نَادِیْکُمُ الْمُنْکَرَ فَمَا کَانَ جَوَابَ قَوْمِہٖٓاِلَّآاَنْقَالُواائْتِنَابِعَذَابِاللّٰہِاِنْکُنْتَمِنَالصّٰدِقِیْنَ۔} (سورۂ عنکبوت: ۲۸، ۲۹) اور ہم نے لوط (علیہ السلام) کو بھیجا جبکہ اس نے اپنی قوم سے کہا تم تو وہ فحش کام کرتے ہو جو تم سے پہلے دنیا والوں میں سے کسی نے نہیں کیا ہے۔ کیا تمہارا حال یہ ہے کہ مردوں کے پاس جاتے ہو، اور رہزنی کرتے ہو اور اپنی مجلسوں میں برے کام کرتے ہو؟ پھر کوئی جواب اس کی قوم کے پاس اس کے سوا نہ تھا کہ انہوں نے کہا لے آ اللہ کا عذاب اگر تو سچا ہے۔