Blog
Books
Search Hadith

غسلِ جنابت اور اس سے پہلے والے وضو کی کیفیت کا بیان

۔ (۸۷۴)۔ (وَعَنْہَا مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ)۔قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ بَدَأَ فَتَوَضَّأَ وُضُوْئَ ہُ لِلصَّلَاۃِ وَغَسَلَ فَرْجَہُ وَقَدَمَیْہِ وَمَسَحَ یَدَہُ بِالْحَائِطِ ثُمَّ أَفَاضَ عَلَیْہِ الْمَائَ فَکَأَنِّیْ أَرٰی أَثَرَ یَدِہِ فِی الْحَائِطِ۔ (مسند أحمد: ۲۶۵۲۳)

۔ (دوسری سند) سیدہ کہتی ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ جب غسلِ جنابت کرتے تو نماز والا وضو کرتے، اپنی شرمگاہ کو اور پاؤں کو دھوتے اور اپنے ہاتھ کو دیوار کے ساتھ رگڑتے تھے، پھر اپنے آپ پر پانی بہا دیتے تھے، گویا میں دیوار میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے ہاتھ کا نشان دیکھ رہی ہوں۔
Haidth Number: 874
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۷۴) تخریج: اسنادہ ضعیف لانقطاعہ، الشعبی لم یسمع من عائشۃ۔ أخرجہ مختصرا ابوداود: ۲۴۴ (انظر: ۲۵۹۹۵)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث کے لفظوں میں تقدیم و تاخیر ہے، وگرنہ وضو استنجا کے بعد ہی ہو گا۔