Blog
Books
Search Hadith

سورۂ سجدہ {تَتَجَافٰی جُنُوْبُہُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ} کی تفسیر

۔ (۸۷۰۳)۔ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : {تَتَجَافٰی جُنُوْبُہُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ} [السجدۃ: ۱۶] قَالَ: ((قَیَامُ الْعَبْدِ مِنَ اللَّیْلِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۳۷۲)

۔ سیدنا معاذ بن جبل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس آیت کی تلاوت کی: {تَـتَجَافٰی جُنُوْبُہُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ یَدْعُوْنَ رَبَّہُمْ خَوْفًا وَّطَمَعًا ْ وَّمِـمَّا رَزَقْنٰہُمْ یُنْفِقُوْنَ۔} … ان کے پہلو بستروں سے جدا رہتے ہیں، وہ اپنے رب کو ڈرتے ہوئے اور طمع کرتے ہوئے پکارتے ہیں اور ہم نے انھیں جو کچھ دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس سے مراد بندے کا رات کو قیام کرنا ہے۔
Haidth Number: 8703
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۷۰۳) تخریج: صحیح بطرقہ وشواھدہ ۔ أخرجہ الطبری فی تفسیرہ : ۲۱/ ۱۰۳(انظر:۲۲۰۲۲ )

Wazahat

Not Available