Blog
Books
Search Hadith

{وَاتَّقِ اللّٰہَ وَتُخْفِیْ فِیْ نَفْسِکَ…} کی تفسیر

۔ (۸۷۱۲)۔ عَنْ أَ نَسٍ قَالَ: أَ تَی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَنْزِلَ زَیْدِ بْنِ حَارِثَۃَ، فَرَأَ ی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم امْرَأَ تَہُ زَیْنَبَ وَکَأَ نَّہُ دَخَلَہُ لَا أَ دْرِی مِنْ قَوْلِ حَمَّادٍ أَ وْ فِی الْحَدِیثِ، فَجَائَ زَیْدٌیَشْکُوْہَا إِلَیْہِ، فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((أَ مْسِکْ عَلَیْکَ زَوْجَکَ وَاتَّقِ اللّٰہَ۔)) قَالَ: فَنَزَلَتْ {وَاتَّقِ اللّٰہَ وَتُخْفِی فِی نَفْسِکَ مَا اللّٰہُ مُبْدِیہِ} إِلٰی قَوْلِہِ: {زَوَّجْنَاکَہَا} [الأحزاب: ۳۷] یَعْنِی زَیْنَبَ۔ (مسند احمد: ۱۲۵۳۹)

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سیدنا زید بن حارثہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے گھر داخل ہوئے ان کی بیوی سیدہ زینب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو دیکھا تو دل میں کچھ خیال آیا،یہ معلوم نہ ہو سکا کہ یہ حماد کا قول ہے یا حدیث کا حصہ ہے، اُدھر سیدنا زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے اور اپنی بیوی کی شکایت کی،نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے فرمایا: تم اپنی بیوی کو اپنے پاس روکے رکھو اور اللہ تعالی سے ڈرو۔ پس یہ حکم نازل ہوا: {وَاتَّقِ اللّٰہَ وَتُخْفِی فِی نَفْسِکَ مَا اللّٰہُ مُبْدِیہِ … … زَوَّجْنَاکَہَا}… تک، اس سے مراد زینب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ہیں۔
Haidth Number: 8712
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۷۱۲) تخریج: اسنادہ ضعیف، وفی متنہ غرابۃ، مؤمل بن اسماعیل سییء الحفظ (انظر: ۱۲۵۱۱)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث کا صحیح سیاقیہ ہے: سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں:(( لَمَّا انْقَضَتْ عِدَّۃُ زَیْنَبَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِزَیْدٍ: ((فَاذْکُرْہَا عَلَیَّ۔)) قَالَ فَانْطَلَقَ زَیْدٌ حَتّٰی أَ تَاہَا وَہِیَ تُخَمِّرُ عَجِینَہَا قَالَ فَلَمَّا رَأَیْتُہَا عَظُمَتْ فِی صَدْرِی حَتَّی مَا أَ سْتَطِیعُ أَ نْ أَ نْظُرَ إِلَیْہَا أَ نَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ذَکَرَہَا فَوَلَّیْتُہَا ظَہْرِی وَنَکَصْتُ عَلٰی عَقِبِی فَقُلْتُ: یَا زَیْنَبُ! أَ رْسَلَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَذْکُرُکِ، قَالَتْ: مَا أَ نَا بِصَانِعَۃٍ شَیْئًا حَتّٰی أُوَامِرَ رَبِّی فَقَامَتْ إِلٰی مَسْجِدِہَا وَنَزَلَ الْقُرْآنُ وَجَائَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَدَخَلَ عَلَیْہَا بِغَیْرِ إِذْنٍ قَالَ فَقَالَ وَلَقَدْ رَأَیْتُنَا أَ نَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَطْعَمَنَا الْخُبْزَ وَاللَّحْمَ حِینَ امْتَدَّ النَّہَارُ فَخَرَجَ النَّاسُ وَبَقِیَ رِجَالٌ یَتَحَدَّثُونَ فِی الْبَیْتِ بَعْدَ الطَّعَامِ۔)) (صحیح بخاری: ۴۷۸۷، ۷۴۲۰، صحیح مسلم: ۱۴۲۸) جب سیدہ زینب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی عدت پوری ہوگئی تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے زید سے فرمایا: ’ زینب سے میرا ذکر کرو۔ سیدنا زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ گئے، ان کے پاس پہنچے، جبکہ وہ آٹے کا خمیر کر رہی تھیں، سیدنا زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: جب میں نے انہیں دیکھا، تو میرے دل میں ان کی عظمت آئییہاں تک کہ مجھ میں ان کی طرف دیکھنے کی طاقت نہ ہوئی، کیونکہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کا ذکر کیا تھا، چنانچہ میں نے ان سے پیٹھ پھیری اور اپنی ایڑیوں پر لوٹا، یعنی ان کی طرف اپنی پشت کر کے کھڑا ہوا اور پھر کہا: اے زینب! رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے آپ کی طرف پیغام بھیجا ہے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تجھے یاد کرتے ہیں۔ سیدہ نے کہا میں اس وقت تک کچھ بھی نہیں کر سکتی، جب تک کہ اپنے ربّ سے استخارہ نہ کرلوں،پھر وہ اپنی نماز کی جگہ کھڑی ہوگئیں اور قرآن نازل ہوا اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے پاس بغیر اجازت آ گئے، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کہا جو کہا اور ہم نے دیکھا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں روٹی اور گوشت کھلایا اور جب دن چڑھ گیا تو لوگ کھا کر چلے گئے اور باقی لوگوں نے گھر میں ہی کھانے کے بعد گفتگو کرنا شروع کر دی ۔