Blog
Books
Search Hadith

{یَاَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُیُوْتَ النَّبِیِّ…}کی تفسیر

۔ (۸۷۲۰)۔ عَنْ أَ نَسٍ قَالَ: دَعَوْتُ الْمُسْلِمِینَ إِلٰی وَلِیمَۃِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَبِیحَۃَ بَنٰی بِزَیْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ، فَأَ شْبَعَ الْمُسْلِمِینَ خُبْزًا وَلَحْمًا، قَالَ: ثُمَّ رَجَعَ کَمَا کَانَ یَصْنَعُ، فَأَ تٰی حُجَرَ نِسَائِہِ فَسَلَّمَ عَلَیْہِنَّ فَدَعَوْنَ لَہُ، قَالَ: ثُمَّ رَجَعَ إِلٰی بَیْتِہِ وَأَ نَا مَعَہُ، فَلَمَّا انْتَہٰی إِلَی الْبَیْتِ فَإِذَا رَجُلَانِ قَدْ جَرٰی بَیْنَہُمَا الْحَدِیثُ فِی نَاحِیَۃِ الْبَیْتِ، فَلَمَّا بَصَرَ بِہِمَا وَلّٰی رَاجِعًا، فَلَمَّا رَأَی الرَّجُلَانِ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدْ وَلّٰی عَنْ بَیْتِہِ قَامَا مُسْرِعَیْنِ، فَلَا أَ دْرِی أَ نَا أَ خْبَرْتُہُ أَ وْ أُخْبِرَ بِہِ، ثُمَّ رَجَعَ إِلٰی مَنْزِلِہِ وَأَرْخَی السِّتْرَ بَیْنِی وَبَیْنَہُ، وَأُنْزِلَتْ آیَۃُ الْحِجَابِ۔ (مسند احمد: ۱۲۰۴۶)

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے جس صبح نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدہ زینب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے ساتھ رخصتی کے بعد ولیمہ کیا تھا، میں نے لوگوں کواس میں شمولیت کی دعوت دی تھی، آپ نے لوگوں کو روٹی اور گوشت سے سیر کیا، پھر آپ لوٹے جس طرح اپنی بیویوں کے حجروں میں لوٹتے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان پر سلام کیا اور انہوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لئے دعا کی، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے گھر کی طرف لوٹے، میں بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھا، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم گھر تک پہنچے تو ابھی تک ایک کونے میں دو آدمی آپس میں باتیں کر رہے تھے، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں دیکھا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم واپس چلے گئے، جب ان دو آدمیوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے گھر سے بہت تیزی کے ساتھ باہر نکل گئے، اب میں نہیں جانتا کہ میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ان کے چلے جانے کی خبر دییا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اطلاع دی گئی تھی، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے گھر کی طرف لوٹے اور میرے اور اپنے درمیان پردہ لٹکا لیا اور پردہ والی آیت نازل ہوئی۔
Haidth Number: 8720
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۷۲۰) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۱۵۴، ومسلم: ۱۴۲۸ (انظر: ۱۲۰۲۳)

Wazahat

فوائد:… پردہ والی آیت سے مراد درج ذیل آیت ہے: {یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُیُوْتَ النَّبِیِّ اِلَّآ اَنْ یُّؤْذَنَ لَکُمْ اِلٰی طَعَامٍ غَیْرَ نٰظِرِیْنَ اِنٰیہُ وَلٰکِنْ اِذَا دُعِیْتُمْ فَادْخُلُوْا فَاِذَا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوْا وَلَا مُسْـتَاْنِسِیْنَ لِحَدِیْثٍ اِنَّ ذٰلِکُمْ کَانَ یُؤْذِی النَّبِیَّ فَیَسْتَحْیٖ مِنْکُمْ ْ وَاللّٰہُ لَا یَسْتَحْیٖ مِنَ الْحَقِّ وَاِذَا سَاَلْتُمُوْہُنَّ مَتَاعًا فَسْئَلُوْہُنَّ مِنْ وَّرَآئِ حِجَابٍ ذٰلِکُمْ اَطْہَرُ لِقُلُوْبِکُمْ وَقُلُوْبِہِنَّ وَمَا کَانَ لَکُمْ اَنْ تُؤْذُوْا رَسُوْلَ اللّٰہِ وَلَآ اَنْ تَنْکِحُوْٓا اَزْوَاجَہ مِنْ بَعْدِہٖٓاَبَدًااِنَّذٰلِکُمْکَانَعِنْدَاللّٰہِعَظِیْمًا۔} (سورۂ احزاب: ۵۳) اے لوگو جو ایمان لائے ہو، نبی ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) کے گھروں میں بلا اجازت نہ چلے آیا کرو،نہ کھانے کا وقت تاکتے رہو۔ ہاں اگر تمہیں کھانے پر بلایا جائے تو ضرور آؤ،مگر جب کھانا کھالو تو منتشر ہو جاؤ۔ باتیں کرنے میں نہ لگے رہو، تمہارییہ حرکتیں نبی کو تکلیف دیتی ہیں، مگر وہ شرم کی وجہ سے کچھ نہیں کہتے۔ اور اللہ حق بات کہنے میں نہیں شرماتا۔ نبی( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) کی بیویوں سے اگر تمہیں کچھ مانگنا ہو تو پردے کے پیچھے سے مانگو کرو، یہ تمہارے دلوں اور ان کے دلوں کی پاکیزگی کے لیے زیادہ مناسب طریقہ ہے، تمہارے لیےیہ ہرگز جائز نہیں کہ اللہ کے رسول ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) کو تکلیف دو، اور نہ یہ جائز ہے کہ ان کے بعد ان کی بیویوں سے نکاح کرو، یہ اللہ کے نزدیک بہت بڑا گناہ ہے۔ پردے کا یہ حکم عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی خواہش پر نازل ہوا،سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے عرض کیا،یا رسول اللہ! آپ کے پاس اچھے برے ہر طرح کے لوگ آتے ہیں، کاش آپ امہات المؤمنین کو پردے کا حکم دے دیں تو کیا اچھا ہو، جس پر اللہ تعالی نے یہ حکم نازل کیا۔ (صحیح بخاری، صحیح مسلم)