Blog
Books
Search Hadith

{قُلْ یَا عِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰی اَنْفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَۃِ اللّٰہِ} کی تفسیر

۔ (۸۷۳۹)۔ عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((مَا أُحِبُّ أَ نَّ لِی الدُّنْیَا وَمَا فِیہَا بِہٰذِہِ الْآیَۃِ: {یَا عِبَادِیَ الَّذِینَ أَ سْرَفُوْا عَلَی أَ نْفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَحْمَۃِ اللّٰہِ إِنَّ اللّٰہَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِیعًا إِنَّہُ ہُوَ الْغَفُورُ الرَّحِیمُ} [الزمر: ۵۳] فَقَالَ رَجُلٌ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! فَمَنْ أَ شْرَکَ؟ فَسَکَتَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ثُمَّ قَالَ: ((إِلَّا مَنْ أَ شْرَکَ۔)) ثَلَاثَ مَرَّاتِ۔ (مسند احمد: ۲۲۷۲۰)

۔ مولائے رسول سیدنا ثوبان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں یہ پسند نہیں کرتا کہ مجھے اس آیت کے بدلے میں دنیا و ما فیہا دے دیا جائے: {یَا عِبَادِیَ الَّذِینَ أَ سْرَفُوْا عَلٰی أَنْفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَحْمَۃِ اللّٰہِ إِنَّ اللّٰہَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِیعًا إِنَّہُ ہُوَ الْغَفُورُ الرَّحِیمُ}… اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے، اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ناامید نہ ہوجائو، بے شک اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کو بخش دیتا ہے، یقینا وہ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور جس نے شرک کیا؟ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خاموش ہو گئے اور پھر فرمایا: مگر جس نے شرک کیا (اس کی بخشش نہیں ہو گی)۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تین بار یہ جملہ دوہرایا۔
Haidth Number: 8739
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۷۳۹) تخریج: اسنادہ ضعیف، ابن لھیعۃ سییء الحفظ، وابو عبد الرحمن الجبلانی فی عداد المجھولین ۔ أخرجہ الطبرانی فی الاوسط : ۱۷۶(انظر: ۲۲۳۶۲)

Wazahat

فوائد:… آیت ِ مبارکہ اپنے مضمون میں واضح ہے، توبہ کی ترغیب دلائی گئی ہے۔