Blog
Books
Search Hadith

سورۂ احقاف {قَالَ اَرَاَیْتُمْ مَا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ…}کی تفسیر

۔ (۸۷۴۹)۔ عَنْ سُفْیَانَ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ سُلَیْمٍ، عَنْ أَ بِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ سُفْیَانُ: لَا أَ عْلَمُہُ إِلَّا عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم {أَوْ أَ ثَارَۃٍ مِنْ عِلْمٍ} [الأحقاف: ۴] قَالَ: ((الْخَطُّ)) (مسند احمد: ۱۹۹۲)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے، امام سفیان کہتے ہیں: میرایہی خیال ہے کہ یہ روایت نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے منقول ہے، تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے {أَ وْ أَ ثَارَۃٍ مِنْ عِلْمٍ} کے بارے میں فرمایا: اس سے مراد خط ہے۔
Haidth Number: 8749
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۷۴۹) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین ۔ أخرجہ الطبرانی: ۱۰۷۲۵، والحاکم: ۲/ ۴۵۴(انظر: ۱۹۹۲)

Wazahat

فوائد:… طبرانی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: أَ نَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سُئِلَ عَنِ الْخَطِّ، فَقَالَ: ((ھُوَ أَ ثَارَۃٌ مِنْ عِلْمٍ۔))… رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے خط کے بارے میں سوال کیا گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ علم کا بقیہ ہے۔ ارشادِ باری تعالی ہے: {قُلْ اَرَئَ یْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ اَرُوْنِیْ مَاذَا خَلَقُوْا مِنَ الْاَرْضِ اَمْ لَــہُمْ شِرْکٌ فِی السَّمٰوٰتِ اِیْتُوْنِیْ بِکِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ ھٰذَآ اَوْ اَثٰرَۃٍ مِّنْ عِلْمٍ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ۔} اے نبی، ان سے کہو،کبھی تم نے آنکھیں کھول کر دیکھا بھی کہ وہ ہستیاں ہیں کیا جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو؟ ذرا مجھے دکھاؤ تو سہی کہ زمین میں انہوں نے کیا پیدا کیا ہے، یا آسمانوں کی تخلیق و تدبیر میں ان کا کیا حصہ ہے۔ اس سے پہلے آئی ہوئی کتاب یا علم کا کوئی بقیہ (ان عقائد کے ثبوت میں ) تمہارے پاس ہو تو وہی لے آؤ اگر تم سچے ہو۔ اس حدیث میں {أَ وْ أَ ثَارَۃٍ مِنْ عِلْمٍ} کا معنی خط کیا گیا ہے خط لگانا ایک نبی کا طریقہ تھا، لیکن ہمارے لیےیہ جاننا ناممکن ہے کہ کون سا خط اس نبی کے خط سے موافقت کر رہا ہے اور کون مخالفت، اس لیے ہمارے لیے علم کا یہ کوئی طریقہ نہیںہے، سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((کَانَ نَبِیٌّ مِنَ الْأَ نْبِیَائِیَخُطُّ فَمَنْ وَافَقَ عِلْمَہُ فَہُوَ عِلْمُہُ۔)) … ایک نبی لکیریں لگاتا تھا، پس جس شخص کا علم اس کے موافق ہو جائے، وہ علم درست ہو گا۔ (مسند احمد: ۹۱۰۶) گویا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم زجر و توبیخ کر رہے ہیں، کیونکہ اس نبی سے موافقت ہو جانے کا کوئی ذریعہ باقی نہیں رہا۔ دورِ جاہلیت میں خط لگانے کی صورت یہ تھی کہ محتاج مٹھائی وغیرہ لے کر کاہن اور پیشین گوئی کرنے والے کے پاس آتا، وہ اس کو کہتا: تو بیٹھ جا، میں تیرے لیے لکیریں لگاتا ہوں، اُدھر کاہن کے سامنے ایک لڑکا ہوتا، اس کے پاس سرمہ کی سلائی ہوتی، پھر وہ نرم زمین کی طرف آتا اور اتنی جلدی سے لکیریں لگاتا کہ ان کو گن نہیں سکتا تھا، پھر دو دو لکیریں مٹانا شروع کر دیتا، اب اگر آخر میں دو لکیریں بچ جاتیں تو ان کو کامیابی کی علامت سمجھا جاتا اور اگر ایک بچ جاتی تو وہ ناکامی کی علامت ہوتی تھی،یہ قسمت آزمائی کی ممنوعہ صورت ہے۔ {أَ وْ أَ ثَارَۃٍ مِنْ عِلْمٍ}کے مزید دو معانی بیان کیے گئے ہیں: کوئی منقول روایتیا واضح علمی دلیل۔ یہ معنی زیادہ واضح ہے اور مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس غیر اللہ کو پکارنے کے متعلق سابقہ دور کی کوئی نقلی دلیل ہے تو وہ پیش کرو۔