Blog
Books
Search Hadith

سورۂ فتح سورۂ فتح کی فضیلت اور اس کے نزول کے وقت کا بیان

۔ (۸۷۵۵)۔ عَنْ أَ نَسٍ قَالَ: لَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ الْحُدَیْبِیَۃِ نَزَلَتْ ہٰذِہِ الْآیَۃُ: { إِنَّا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُبِینًا۔ لِیَغْفِرَ لَکَ اللّٰہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِکَ وَمَا تَأَ خَّرَ وَیُتِمَّ نِعْمَتَہُ عَلَیْکَ وَیَہْدِیَکَ صِرَاطًا مُسْتَقِیمًا} [الفتح: ۱۔۲] قَالَ الْمُسْلِمُونَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! ہَنِیئًا لَکَ! مَا أَ عْطَاکَ اللّٰہُ، فَمَا لَنَا؟ فَنَزَلَتْ: {لِیُدْخِلَ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِی مِنْ تَحْتِہَا الْأَ نْہَارُ خَالِدِینَفِیہَا وَیُکَفِّرَ عَنْہُمْ سَیِّئَاتِہِمْ وَکَانَ ذٰلِکَ عِنْدَ اللّٰہِ فَوْزًا عَظِیمًا} [الفتح: ۵]۔ (مسند احمد: ۱۲۲۵۱)

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حدیبیہ سے واپس ہوئے تو یہ آیات اتریں: { إِنَّا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُبِینًا۔ لِیَغْفِرَ لَکَ اللّٰہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِکَ وَمَا تَأَ خَّرَ وَیُتِمَّ نِعْمَتَہُ عَلَیْکَ وَیَہْدِیَکَ صِرَاطًا مُسْتَقِیمًا}… بے شک ہم نے آپ کو واضح فتح عطا کی، تا کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اگلے پچھلے گناہ معاف کر دے، اور آپ پر اپنی نعمت پوری کر دے اور آپ کو صراط ِ مستقیم کی طرف ہدایت دے۔ مسلمانوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کو مبارک ہو، اس چیز پر جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کی ہے، اب ہمارے لیے کیا ہے؟ پس ان کے جواب میں یہ آیت نازل ہوئی: {لِیُدْخِلَ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِی مِنْ تَحْتِہَا الْأَ نْہَارُ خَالِدِینَ فِیہَا وَیُکَفِّرَ عَنْہُمْ سَیِّئَاتِہِمْ وَکَانَ ذٰلِکَ عِنْدَ اللّٰہِ فَوْزًا عَظِیمًا}… تاکہ اللہ تعالیٰ ایماندار مردوں اور ایماندار عورتوں کو بہشتوں میں داخل کرے، جن کے نیچے نہری بہتی ہیں، وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور ان سے ان کے گناہ دور کر دے، یہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہت بڑی کامیابی ہے۔
Haidth Number: 8755
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۷۵۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۵۵۹، ومسلم: ۱۷۸۶ (انظر: ۱۲۲۲۶)

Wazahat

فوائد:… ذو القعدہ ۶ سن ہجری میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور (۱۴۰۰) کے قریب صحابہ عمرہ ادا کرنے کے ارادے سے مدینہ سے مکہ کو روانہ ہوئے، لیکن مشرکین مکہ نے راستے میں حدیبیہ کے مقام پر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ کے صحابہ کو روک دیا،پھر وہ لوگ صلح کی طرف مائل ہوئے اور نبی کریم نے بھی اس بات پر کہ اگلے سال عمرہ ادا کریں گے، ان سے صلح کر لی، مزید بھی شرطیں طے کی گئی تھیں، لیکن صحابہ کی ایک بڑی جماعت اس صلح نامے کو ناپسند کر رہی تھی، جس میں قابل ذکر ہستی سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تھے، بہرحال آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ کے صحابہ نے وہیں اپنے جانور ذبح کیے اور سر منڈوائے، واپس چل پڑے،لوٹتے ہوئے راستے میں یہ سورت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر نازل ہوئی، جس میں اس واقعہ کا ذکر ہے اور اس صلح کو بااعتبار نتیجہ کھلم کھلا فتح قرار دیا، اگلے سال آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عمرہ ادا کیا اور ۸ سن ہجری میںمکہ مکرمہ کو فتح کیا۔