Blog
Books
Search Hadith

سورۂ حجرات {یَا اَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا لَا تَرْفَعُوْا اَصْوَاتَکُمْ…}کی تفسیر

۔ (۸۷۵۸)۔ عَنِ ابْنِ أَ بِی مُلَیْکَۃَ قَالَ: کَادَ الْخَیِّرَانِ أَ نْ یَہْلِکَا أَ بُو بَکْرٍ وَعُمَرُ، لَمَّا قَدِمَ عَلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَفْدُ بَنِی تَمِیمٍ أَ شَارَ أَحَدُہُمَا بِالْأَ قْرَعِ بْنِ حَابِسٍ الْحَنْظَلِیِّ أَخِی بَنِی مُجَاشِعٍ، وَأَ شَارَ الْآخَرُ بِغَیْرِہِ، قَالَ أَ بُو بَکْرٍ لِعُمَرَ: إِنَّمَا أَ رَدْتَ خِلَافِی، فَقَالَ عُمَرُ: مَا أَ رَدْتُ خِلَافَکَ، فَارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُہُمَا عِنْدَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَنَزَلَتْ: {یَا أَ یُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا لَا تَرْفَعُوْا أَ صْوَاتَکُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِیِّ} إِلٰی قَوْلِہِ: {عَظِیمٌ } [الحجرات: ۲] قَالَ ابْنُ أَ بِی مُلَیْکَۃَ: قَالَ ابْنُ الزُّبَیْرِ: فَکَانَ عُمَرُ بَعْدَ ذٰلِکَ، وَلَمْ یَذْکُرْ ذٰلِکَ عَنْ أَ بِیہِیَعْنِی أَ بَا بَکْرٍ، إِذَا حَدَّثَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَدَّثَہُ کَأَ خِی السِّرَارِ لَمْ یَسْمَعْہُ حَتّٰییَسْتَفْہِمَہُ۔ (مسند احمد: ۱۶۲۳۲)

۔ ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: قریب تھا کہ اس امت کے دو بہترین آدمی سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ہلاک ہو جاتے،ہوا یوں کہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس بنو تمیم کا وفد آیا تو سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما میں سے ایک نے رائے دی کہ اقرع بن حابس حنظلی کو ان کا امیر مقرر کیا جائے، جبکہ دوسرے نے اور آدمی (قعقعاع بن معبد) کا نام پیش کیا، اس پر سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: تمہارا مقصد میری مخالفت کرنا تھا، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا:، نہیں، میرا ارادہ تمہاری خلاف ورزی کرنا نہیں تھا، پس نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی موجودگی میں ان کی آوازیں بلند ہونے لگیں، سو یہ آیات نازل ہوئیں: {یَا أَ یُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا لَا تَرْفَعُوْا أَ صْوَاتَکُمْ … … عَظِیمٌ} ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ ابن زبیر نے کہا اس کے بعد سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے بات کرتے تو ایک راز دان کی طرح کرتے، حتیٰ کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بات کو دوہرانے کا مطالبہ کرتے۔
Haidth Number: 8758
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۷۵۸) تخریج: أخرجہ البخاری: ۷۳۰۲ (انظر: ۱۶۱۳۳)

Wazahat

فوائد:… اس موقع پر دو آیات نازل ہوئی تھیں: {یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَرْفَعُوْٓا اَصْوَاتَکُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِیِّ وَلَا تَجْـہَرُوْا لَہ بِالْقَوْلِ کَجَــہْرِ بَعْضِکُمْ لِبَعْضٍ اَنْ تَحْبَــطَ اَعْمَالُکُمْ وَاَنْتُمْ لَا تَشْعُرُوْنَ۔ اِنَّ الَّذِیْنَیَغُضُّوْنَ اَصْوَاتَہُمْ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ اُولٰیِکَ الَّذِیْنَ امْتَحَنَ اللّٰہُ قُلُوْبَہُمْ لِلتَّقْوٰی لَہُمْ مَّغْفِرَۃٌ وَّاَجْرٌ عَظِیْمٌ۔} اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اپنی آوازیں نبی کی آواز کے اوپر بلند نہ کرو اور نہ بات کرنے میں اس کے لیے آواز اونچی کرو، تمھارے بعض کے بعض کے لیے آواز اونچی کرنے کی طرح، ایسا نہ ہوکہ تمھارے اعمال برباد ہو جائیں اور تم شعور نہ رکھتے ہو۔بے شک وہ لوگ جو اللہ کے رسول کے پاس اپنی آوازیں پست رکھتے ہیںیہی لوگ ہیں جن کے دل اللہ نے تقویٰ کے لیے آزمالیے ہیں، ان کے لیے بڑی بخشش اور بہت بڑا اجر ہے۔