Blog
Books
Search Hadith

سورۂ ق {یَوْمَ نَقُوْ لُ لِجَہَنَّمَ ھَلِ امْتَلَاْتِ…} کی تفسیر

۔ (۸۷۶۴)۔ عَنْ قَتَادَۃَ فَذَکَرَ شَیْئًا مِنْ التَّفْسِیرِ قَالَ: قَوْلُہُ: {یَوْمَ نَقُولُ لِجَہَنَّمَ ہَلِ امْتَلَأْتِ} [ق: ۳۰] قَالَ: حَدَّثَنَا أَ نَسُ بْنُ مَالِکٍ: أَ نَّ نَبِیَّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَا تَزَالُ جَہَنَّمُ تَقُولُ: ہَلْ مِنْ مَزِیدٍ، حَتّٰییَضَعَ فِیہَا رَبُّ الْعِزَّۃِ قَدَمَہُ فَتَقُولُ: قَطْ قَطْ، وَعِزَّتِکَ! وَیُزْوٰی بَعْضُہَا إِلٰی بَعْضٍ۔)) (مسند احمد: ۱۳۴۳۵)

۔ قتادہ ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ اس آیت {یَوْمَ نَقُولُ لِجَہَنَّمَ ہَلِ امْتَلَأْتِ}… جس دن ہم جہنم سے کہیں گے کہ کیا تم بھر گئی ہے۔ کی تفسیر کے متعلق روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں: سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ہمیں بیان کیا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دوزخ یہی مطالبہ کرتی رہے گیکہ کیا مزید لوگ ہیں،یہاں تک کہ عزت والا ربّ اپنا قدم مبارک اس میں رکھے گا، اب وہ کہے گی: بس بس، تیری عزت کی قسم ! پھردوزخ کا ایک حصہ دوسرے کی طرف سکڑ جائے گا (اور وہ بھر جائے گی)۔
Haidth Number: 8764
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۷۶۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۶۶۱، ومسلم: ۲۸۴۸(انظر: ۱۳۴۰۲)

Wazahat

فوائد:… اللہ تعالی نے جہنم سے وعدہ کیا ہوا ہے کہ وہ اس کو بھر دے گا، لیکن وہ اس قدر گہری اور وسیع ہے کہ جب اس کے مستحق افراد کو اس میں ڈالا جائے گا تو ابھی تک اس کا بڑا حصہ خالی پڑا ہو گا، اللہ تعالی اپنا وعدہ پورا کرنے کے لیے اپنا قدم مبارک اس میں رکھیں گے اور اس کے کنارے آپس میں بھر جائیں گے۔ اللہ تعالی ہمیں اس عذاب گاہ سے محفوظ رکھے۔ آمین