Blog
Books
Search Hadith

سورۂ رحمن {فَبِاَیِّ آلائِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ} کی تفسیر

۔ (۸۷۷۴)۔ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ أَ سْمَائَ بِنْتِ أَ بِی بَکْرٍ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَہُوَ یَقْرَأُ، وَہُوَ یُصَلِّی نَحْوَ الرُّکْنِ قَبْلَ أَ نْ یَصْدَعَ بِمَا یُؤْمَرُ، وَالْمُشْرِکُونَ یَسْتَمِعُونَ: {فَبِأَ یِّ آلَائِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ}۔ (مسند احمد: ۲۷۴۹۵)

۔ سیدہ اسماء بنت ابی بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حجر اسود کی جانب رخ کر کے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس نماز میں اس آیت کی تلاوت کر رہے تھے: {فَبِأَ یِّ آلَائِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ} اور مشرک غور سے سن رہے تھے، جبکہ ابھی تک آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو واضح طور پر تبلیغ کا حکم نہیں ہوا تھا۔
Haidth Number: 8774
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۷۷۴) تخریج: اسنادہ ضعیف،یحیی بن اسحاق، وان کان من قدماء اصحاب ابن لھیعۃ، الا ان ابن لھیعۃ انفرد بہ، وھو ممن لایحتمل تفردہ ۔ أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۴/ ۲۳۱ (انظر: ۲۶۹۵۵)

Wazahat

Not Available