Blog
Books
Search Hadith

{وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖجَنَّتَانِ} کی تفسیر

۔ (۸۷۷۶)۔ عَنْ أَ بِی الدَّرْدَائِ أَ نَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَہُوَ یَقُصُّ عَلَی الْمِنْبَرِ: (({وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہِ جَنَّتَانِ} [الرحمن: ۴۶]۔)) فَقُلْتُ: وَإِنْ زَنٰی وَإِنْ سَرَقَ، یَا رَسُولَ اللّٰہِ!، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الثَّانِیَۃَ: فَقُلْتُ الثَّانِیَۃَ: وَإِنْ زَنٰی وَإِنْ سَرَقَ، یَا رَسُولَ اللّٰہِ!، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الثَّالِثَۃَ: (({وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہِ جَنَّتَانِ}۔)) فَقُلْتُ الثَّالِثَۃَ: وَإِنْ زَنٰی وَإِنْ سَرَقَ، یَا رَسُولَ اللّٰہِ!، فَقَالَ: ((نَعَمْ وَإِنْ رَغِمَ أَ نْفُ أَ بِی الدَّرْدَائِ۔))۔ (مسند احمد: ۸۶۶۸)

۔ سیدنا ابو درداء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو منبر پر یہ آیت پڑھتے ہوئے سنا: {وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہِ جَنَّتَانِ} … جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈر گیا، اس کے لیے دو بہشتیں ہیں۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگرچہ وہ زنا بھی کرے اورچوری بھی؟ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دوبارہ یہی آیت پڑھی، میں نے پھر کہا: اے اللہ کے رسول! اگرچہ وہ زنا بھی کرے اورچوری بھی؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تیسری بار یہی آیت پڑھی کہ {وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہِ جَنَّتَانِ}،لیکن میں نے بھی تیسری بار بھی کہہ دے: اے اللہ کے رسول! اگرچہ وہ زنا بھی کرے اور چوری بھی، اب کی بار آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہاں! اگرچہ ابو درداء کی ناک خاک آلود ہو جائے۔
Haidth Number: 8776
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۷۷۶) تخریج: اسنادہ صحیح ۔ أخرجہ النسائی فی الکبری : ۱۱۵۶۱(انظر: ۸۶۸۳)

Wazahat

فوائد:…اس حدیث میں خوفِ خدا کی فضیلت بیان کی گئی ہے، زنا اور چوری کی اجازت نہیں دی گئی، صحیح طریقہیہ ہے کہ جس حدیث ِ مبارکہ میں کسی چیز کی فضیلتیا مذمت بیان ہو رہی ہو تو اس کے موضوع کو سمجھ کر فضیلت والی چیز کو اپنایا جائے اور مذمت والی چیز سے اجتناب کیاجائے، مزید دیکھیں حدیث نمبر (۵۴۲۸، ۸۹۳۷) خوف ِ خدا اور خشیت ِ الٰہی ہی ایسی چیز ہے، جس کی وجہ سے نیکیوں کو سرانجام دینا اور برائیوں سے اجتناب کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے، سینکڑوں آیات و احادیث میں اللہ تعالی سے ڈرنے کی فضیلت بیان کی گئی اور اس کا درس دیا گیا ہے۔