Blog
Books
Search Hadith

{فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیْمِ} کی تفسیر

۔ (۸۷۸۰)۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرِ نِ الْجُہَنِیِّ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: {فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیْمِ} [الواقعۃ: ۷۴] قَالَ لَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اجْعَلُوْھَا فِیْ رُکُوْعِکُمْ)، لَمَّا نَزَلَتْ: {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلٰی} [الأعلی: ۱] قَالَ: ((اجْعَلُوْھَا فِیْ سُجُوْدِ کُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۷۵۴۹)

۔ سیدنا عقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: {فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیْمِ}… اپنے ربّ عظیم کے نام کی تسبیح بیان کرو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ اس اس کے مضمون کو اپنے رکوع میں پڑھنے کے لئے مقرر کر لو۔ اور جب یہ آیت اتری {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلٰی}… اپنے بلند و بالا رب کے نام کے ساتھ تسبیح بیان کرو۔ تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کے مضمون کو اپنے سجدوں کے لیے مقرر کر لو۔
Haidth Number: 8780
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۷۸۰) تخریج: اسنادہ محتمل للتحسین ۔ أخرجہ ابوداود: ۸۶۹، وابن ماجہ: ۸۸۷ (انظر: ۱۷۴۱۴)

Wazahat

Not Available