Blog
Books
Search Hadith

{وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَکُمْ اَنَّکُمْ تُکَذِّبُوْنَ} کی تفسیر

۔ (۸۷۸۱)۔ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، عَنْ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: (({وَتَجْعَلُونَ رِزْقَکُمْ} قَالَ: شُکْرَکُمْ {أَ نَّکُمْ تُکَذِّبُونَ} یَقُوْلُوْنَ: مُطِرْنَا بِنَوْئٍ کَذَا وَ کَذَا بِنَجْمٍ کَذَا وَ کَذَا۔)) (مسند احمد: ۸۴۹)

۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: {وَتَجْعَلُونَ رِزْقَکُمْ أَ نَّکُمْ تُکَذِّبُونَ} … اور تم اپنے شکر کی بجائے یہی کرتے ہو کہ جھٹلاتے ہو۔ اور کہتے ہو: ہمیں تو فلاں ستارے کی وجہ سے بارش دی گئی، ہم پر فلاں ستارے کی وجہ سے بارش برسی ہے۔
Haidth Number: 8781
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۷۸۱) تخریج: حسن لغیرہ ۔ أخرجہ الترمذی: ۳۲۹۵(انظر: ۸۴۹)

Wazahat

فوائد:…اس آیت کا مفہوم یہ ہے کہ جب رزق ملنے کی وجہ سے شکر کرنے کی باری آتی ہے، اس وقت لوگ نعمتوں کو غیر اللہ کی طرف منسوب کرنا شروع کر دیتے ہیں۔