Blog
Books
Search Hadith

سورۂ مجادلہ {قَدْ سَمِعَ اللّٰہُ قَوْلَ الَّتِیْ تُجَادِلُکَ فِیْ زَوْجِہَا…} کی تفسیر

۔ (۸۷۸۴)۔ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی وَسِعَ سَمْعُہُ الْأَ صْوَاتَ، لَقَدْ جَاء َتِ الْمُجَادِلَۃُ إِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تُکَلِّمُہُ، وَأَ نَا فِی نَاحِیَۃِ الْبَیْتِ، مَا أَ سْمَعُ مَا تَقُولُ، فَأَ نْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ: {قَدْ سَمِعَ اللّٰہُ قَوْلَ الَّتِی تُجَادِلُکَ فِی زَوْجِہَا} [المجادلۃ: ۱] إِلٰی آخِرِ الْآیَۃِ۔ (مسند احمد: ۲۴۶۹۹)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: تمام تعریفات اس اللہ کے لئے ہیں، جس کا سننا تمام آوازوں کو شامل ہے، بحث و تکرار کرنے والی (سیدہ خولہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ) نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئی اور گفتگو کرنے لگی، جبکہ میں گھر کے ایک کونے میں تھی، میں اس کی بات نہ سن سکی، لیکن اللہ تعالی نے یہ آیات نازل کر دیں: {قَدْ سَمِعَ اللّٰہُ قَوْلَ الَّتِی تُجَادِلُکَ فِی زَوْجِہَا وَتَشْتَکِیْ إِلَی اللّٰہِ وَاللّٰہُ یَسْمَعُ تَحَاوُرَ کُمَا إِنَّ اللّٰہَ سَمِیعٌ بَصِیرٌ۔}… یقینا اللہ نے اس عورت کی بات سن لی جو تجھ سے اپنے خاوند کے بارے میںجھگڑ رہی تھی اور اللہ کی طرف شکایت کر رہی تھی اور اللہ تم دونوں کی گفتگو سن رہا تھا۔بے شک اللہ سب کچھ سننے والا، سب کچھ دیکھنے والا ہے۔
Haidth Number: 8784
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۷۸۴) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم ۔ أخرجہ ابوداود: ۲۲۲۰، وابن ماجہ: ۱۸۸، والنسائی: ۶/ ۱۶۸(انظر: ۲۴۱۹۵)

Wazahat

Not Available