Blog
Books
Search Hadith

{یَا اَیُّہَا النَّبِیُّ اِذَا جَائَکَ الْمُؤْمِنَاتُ یُبَایِعْنَکَ…} کی تفسیر

۔ (۸۷۹۳)۔ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: مَا کَانَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَمْتَحِنُ الْمُؤْمِنَاتِ اِلَّا بِالْآیَۃِ الَّتِیْ قَالَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ: {اِذَا جَائَ کَ الْمُؤْمِنَاتُ یُبَایِعْنَکَ عَلٰی اَنْ لَّا یُشْرِکْنَ } [الممتحنۃ: ۱۲] وَلَا… وَلَا…۔ (مسند احمد: ۲۵۸۱۴)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مؤمن خواتین کے ایمان کا اس آیت کے ذریعے امتحان لیتے تھے: {یٰٓاَیُّھَا النَّبِیُّ اِذَا جَآئَ کَ الْمُؤْمِنٰتُ یُبَایِعْنَکَ عَلٰٓی اَنْ لَّا یُشْرِکْنَ بِاللّٰہِ شَیْئًا وَّلَا یَسْرِقْنَ وَلَا یَزْنِیْنَ وَلَا یَقْتُلْنَ اَوْلَادَھُنَّ وَلَا یَاْتِیْنَ بِبُھْتَانٍ یَّفْتَرِیْنَہٗ بَیْنَ اَیْدِیْھِنَّ وَاَرْجُلِھِنَّ وَلَا یَعْصِیْنَکَ فِیْ مَعْرُوْفٍ} (سورۂ ممتحنہ: ۱۲) یعنی: اے نبی! جب اہل ایمان خواتین آپ کے پاس آئیں تو وہ ان باتوں کی بیعت کریں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی، چوری نہیں کریں گی، زنا نہیں کریں گی، اپنی اولادوں کو قتل نہیں کریں گی اور کسی پر بہتان طرازی نہیں کریں گی اور کسی معروف کام میں آپ کی حکم عدولی نہیں کریں گی۔ اور یہ بھی نہیں کریں گی اور یہ بھی نہیں کریں گی۔
Haidth Number: 8793
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۷۹۳) تخریج:أخرجہ البخاری: ۷۲۱۴، ومسلم: ۱۸۶۶ (انظر: ۲۵۳۰۰)

Wazahat

فوائد:…یعنی جو خواتین مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ آتی تھیں تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس آیت میں بیان شدہ امور کے ذریعے ان کے ایمان کو پرکھتے تھے اور ان سے بیعت لیتے تھے۔