Blog
Books
Search Hadith

{وَاِذَا رَاَوْا تِجَارَۃً اَوْ لَھْوًا انْفَضُّوْا اِلَیْہَا…} کی تفسیر

۔ (۸۷۹۷)۔ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَدِمَتْ عِیرٌ مَرَّۃً الْمَدِینَۃَ وَرَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَخْطُبُ فَخَرَجَ النَّاسُ وَبَقِیَ اثْنَا عَشَرَ فَنَزَلَتْ: {وَإِذَا رَأَ وْا تِجَارَۃً أَ وْ لَہْوًا انْفَضُّوا إِلَیْہَا} [الجمعۃ: ۱۱]۔ (مسند احمد: ۱۴۴۰۸)

۔ سیدنا جابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے ایک مرتبہ ایک اناج والا قافلہ مدینہ میں آیا، جبکہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، ہوا یوں کہ لوگ سب قافلہ کی طرف چلے گئے اور صرف بارہ(۱۲) آدمی باقی رہ گئے، اس وقت یہ آیت نازل ہوئی: {وَإِذَا رَأَ وْا تِجَارَۃً أَ وْ لَہْوًا انْفَضُّوا إِلَیْہَا} … اور جب وہ کوئی تجارت یا تماشا دیکھتے ہیں تو اٹھ کر اس طرف چلے جاتے ہیں اور تجھے کھڑا چھوڑ جاتے ہیں۔
Haidth Number: 8797
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۷۹۷) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۰۶۴، ۴۸۹۹، ومسلم: ۸۶۳ (انظر: ۱۴۳۵۶)

Wazahat

فوائد:…تفصیلی روایت درج ذیل ہے: سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ((بَیْنَمَا النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَخْطُبُیَوْمَ الْجُمُعَۃِ، وَقَدِمَتْ عِیْرٌ إِلَی الْمَدِیْنَۃِ، فَابْتَدَرَھَا أَ صْحَابُ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَتّٰی لَمْ یَبْقَ مَعَہٗإِلاَّاثْنَاعَشَرَرَجُلاً،فَقَالَرَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((وَالَّذِی نَفْسِیْ بِیَدِہٖ! لَوْ تَتَابَعْتُمْ حَتّٰی لَایَبْقٰی مِنْکُمْ أَ حَدٌ، لَسَالَ بِکُمُ الْوَادِی نَاراً۔)) فَنَزَلَتْ ھٰذِہِ الآیَۃُ: {وَإِذَا رَأَ وْاتِجَارَۃً أَ وْ لَھْواً انْفَضُّوْا إِلَیْہَا وَتَرَکُوْکَ قَائِماً} (الْجُمُعَۃُ:۱۱)۔)) وَقَالَ: فِی اْلاِثْنَیْ عَشَرَ الَّذِیْنَ ثَبَتُوْا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَ بُوْبَکْرٍ وَعُمَرُ۔)) نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جمعہ کے روز خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، مدینہ میں ایک (تجارتی) قافلہ آیا، اصحابِ رسول اس کی طرف لپک پڑے اور (مسجد میں) صرف بارہ آدمی بچے۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے (یہ صورتحال دیکھ کر) فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم سارے کے سارے چلے جاتے اور کوئی بھی باقی نہ بچتا تو اس وادی میں آگ بہہ پڑتی جو تمھیں بہا کر لے جاتی۔ پھر یہ آیات نازل ہوئیں: جب وہ کوئی سودا بکتا دیکھیںیا کوئی تماشا نظر آجائے تو اس کی طرف دوڑ جاتے ہیں اور آپ کو کھڑا ہی چھوڑ دیتے ہیں۔ (سورۂ جمعہ: ۱۱) راوی کہتے ہیں: جو بارہ آدمی رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ بیٹھے رہے، ان میں ابوبکر اور عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی شامل تھے۔ (ترمذی: ۳۳۰۸، وأخرجہ البخاری: ۹۳۶، ۴۸۹۹، ومسلم: ۳/ ۱۰ لکن لم یذکرا لفظ: والذی نفسی بیدہ … لسال بکم الوادی نارا۔ صحیحہ: ۳۱۴۷)