Blog
Books
Search Hadith

سورۂ ن {الْعُتُلِ الزَّنِیْمِ} کے معانی کا بیان

۔ (۸۸۰۷)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ الْعُتُلِّ الزَّنِیمِ، فَقَالَ: ((ہُوَ الشَّدِیدُ الْخَلْقِ الْمُصَحَّحُ الْأَ کُولُ الشَّرُوبُ الْوَاجِدُ لِلطَّعَامِ وَالشَّرَابِ، الظَّلُومُ لِلنَّاسِ رَحْبُ الْجَوْفِ۔)) (مسند احمد: ۱۸۱۵۴)

۔ سیدنا عبد الرحمن بن غنم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اَلْعُتُلِّ الزَّنِیمِ کے بارے میں پوچھا گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس سے مراد جسمانی لحاظ سے سخت مضبوط، صحت مند، خوب کھانے پینے والا کھانے اور پینے کی وافر چیزوں والا اور لوگوں پر ظلم کرنے والا اور پیٹو ہے۔
Haidth Number: 8807
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۰۷) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف شھر بن حوشب (انظر: ۱۷۹۹۱)

Wazahat

فوائد:…اللہ تعالی جھٹلانے والوں اور کہا نہ ماننے والوں کی مذموم صفات بیان کر رہے ہیں، ایک خصلت یہ بیان کی: {عُتُلٍّ بَعْدَ ذٰلِکَ زَنِیْمٍ} … وہ سخت مزاج ہے، اس کے علاوہ بدنام بھی ہے۔ (سورۂ قلم: ۱۳)