Blog
Books
Search Hadith

سورۂ معارج {تَعْرُجُ الُمَلَائِکَۃُ وَالرُّوْحُ اِلَیْہِ فِیْیَوْمٍ کَانَ مِقْدَارُہٗخَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَۃٍ…} کی تفسیر

۔ (۸۸۰۸)۔ عَنْ أَ بِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: قِیلَ لِرَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمًا کَانَ مِقْدَارُہُ خَمْسِینَ أَ لْفَ سَنَۃٍ مَا أَ طْوَلَ ہٰذَا الْیَوْمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ إِنَّہُ لَیُخَفَّفُ عَلَی الْمُؤْمِنِ حَتّٰییَکُونَ أَخَفَّ عَلَیْہِ مِنْ صَلَاۃٍ مَکْتُوبَۃٍیُصَلِّیہَا فِی الدُّنْیَا۔)) (مسند احمد: ۱۱۷۴۰)

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دریافت کیا گیا کہ ایک دن پچاس ہزار سال کا ہوگا، یہ کس قدر طویل دن ہو گا؟ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ مومن پر بہت ہلکا ہو گا، بس دنیا میں جتنی دیر وہ فرض نماز کی ادائیگی میں لگاتا ہے، اس کو اتنا وقت محسوس ہوگا۔
Haidth Number: 8808
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۰۸) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف ابن لھیعۃ، ولضعف روایۃ دراج عن ابی الھیثم ۔ أخرجہ ابویعلی: ۱۳۹۰، وابن حبان: ۷۳۳۴ (انظر: ۱۱۷۱۷)

Wazahat

فوائد:…ارشادِ باری تعالی ہے: {تَعْرُجُ الْمَلٰئِکَۃُ وَالرُّوْحُ اِلَیْہِ فِیْیَوْمٍ کَانَ مِقْدَارُہ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَـنَۃٍ۔} … فرشتے اور روح اس کی طرف چڑھتے ہیں، ( وہ عذاب ) ایک ایسے دن میں (ہوگا) جس کا اندازہ پچاس ہزار سال ہے۔ (سورۂ معارج: ۴) ان دن کی تعیین میں بہت اختلاف ہے، حافظ ابن کثیر نے کل چار اقوال ذکر کرکے اس درج ذیل قول کو ترجیح دی ہے: یہ قیامت کا دن ہے، اس آیت میں اس کی مقدار بیان کی گئی ہے، اس کی تائید درج ذیل حدیث سے بھی ہوتی ہے: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مانع زکوۃ کی سزا بیان کرتے ہوئے فرمایا: ((حَتّٰییَحْکُمَ اللّٰہُ بَیْنَ عِبَادِہٖفِیْیَوْمٍ کَانَ مِقْدَارُہٗخَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَۃٍ مِمَّا تَعُدُّوْنَ۔)) … (کہ اس کا عذاب جاری رہے گا) یہاں تک کہ اللہ تعالی اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ فرمائے گا، ایسے دن میں، جس کی مدت تمہاری گنتی کے م طاببق پچاس ہزار سال ہو گی۔ (صحیح مسلم)