Blog
Books
Search Hadith

{وَاَنَّہُ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰہِ یَدْعُوْہٗ کَادُوْا یَکُوْنُوْنَ عَلَیْہٖ لِبَدًا}کی تفسیر

۔ (۸۸۱۱)۔ (وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ فِی قَوْلِ الْجِنِّ: {وَأَ نَّہُ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰہِ یَدْعُوْہُ کَادُوْا یَکُونُونَ عَلَیْہِ لِبَدًا} قَالَ: لَمَّا رَأَ وْہُ یُصَلِّی بِأَ صْحَابِہِ وَیُصَلُّونَ بِصَلَاتِہِ وَیَرْکَعُونَ بِرُکُوعِہِ وَیَسْجُدُوْنَ بِسُجُودِہِ تَعَجَّبُوا مِنْ طَوَاعِیَۃِ أَ صْحَابِہِ لَہُ، فَلَمَّا رَجَعُوْا إِلٰی قَوْمِہِمْ قَالُوْا: إِنَّہُ لَمَّا قَامَ عَبْدُاللّٰہِیَعْنِی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَدْعُوہُ کَادُوا یَکُونُونَ عَلَیْہِ لِبَدًا۔ (مسند احمد: ۲۴۳۱)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ ارشادِ باری تعالی ہے:{وَّاَنَّہ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰہِ یَدْعُوْہُ کَادُوْا یَکُوْنُوْنَ عَلَیْہِ لِبَدًا۔}… اور یہ کہ بلاشبہ بات یہ ہے کہ جب اللہ کا بندہ کھڑا ہوا، اسے پکارتا تھا تو وہ قریب تھے کہ اس پر تہ بہ تہ جمع ہو جائیں۔ جب جنوں نے دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے صحابہ کرام کو نماز پڑھاتے ہیں، وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نماز کے ساتھ مل کر نماز پڑھتے ہیں اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے رکوع کے ساتھ رکوع کرتے ہیں اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سجدہ کے ساتھ سجدہ کرتے ہیں،جب انھوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے صحابہ کی اطاعت شعاریاں دیکھیں تو وہ حیران رہ گئے اور اپنی قوم کے پاس جا کر کہا: جب وہ اللہ کے بندے (یعنی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) اللہ تعالی کی عبادت کے لیے کھڑے ہوئے تو قریب تھا کہ وہ بھیڑ کی بھیڑ بن کر اس پر پل پڑیں۔
Haidth Number: 8811
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۱۱) تخریج: صحیح ۔ أخرجہ الترمذی بأِثر الحدیث رقم: ۳۳۲۳ (انظر: ۲۴۳۱)

Wazahat

فوائد:…اس آیت کے مزید بھی کوئی مفہوم بیان کیے گئے ہیں، ایک مفہوم کا ذکر اس حدیث میں کیا گیا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابۂ کرام ، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے حد درجہ اطاعت گزار تھے۔