Blog
Books
Search Hadith

{ھُوَ اَھْلُ التَّقْوٰی وَاَھْلُ الْمَغْفِرَۃِ} کی تفسیر

۔ (۸۸۱۵)۔ عَنْ أَ نَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: قَرَأَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہٰذِہِ الْآیَۃَ: {أَ ہْلُ التَّقْوٰی وَأَ ہْلُ الْمَغْفِرَۃِ} [المدثر: ۵۶] قَالَ: ((قَالَ رَبُّکُمْ: أَ نَا أَ ہْلُ أَ نْ أُتَّقٰی، فَلَا یُجْعَلْ مَعِی إِلَہٌ، فَمَنِ اتَّقٰی أَ نْیَجْعَلَ مَعِی إِلَہًا کَانَ أَ ہْلًا أَ نْ أَ غْفِرَ لَہُ۔)) (مسند احمد: ۱۲۴۶۹)

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس آیت کی تلاوت کی:{أَ ہْلُ التَّقْوٰی وَأَ ہْلُ الْمَغْفِرَۃِ} … وہ اس لائق ہے کہ اس سے ڈرا جائے اور اس لائق بھی کہ وہ بخش دے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی فرماتے ہیں: میں اس لائق ہوں کہ مجھ سے ڈرا جائے، پس میرے ساتھ کوئی معبود نہ بنایا جائے اور جو میرے ساتھ معبود بنانے سے ڈر گیا تو میں اس لائق ہوں کہ اس کو بخش دوں۔
Haidth Number: 8815
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۱۵) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف سھیل اخی حزم ۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۴۲۹۹، والترمذی: ۳۳۲۸ (انظر: ۱۲۴۴۲)

Wazahat

فوائد:…اس حدیث میں آیت ِ مبارکہ کا مفہوم بیان کیا ہے، اس کا مفہوم یہی ہے۔