Blog
Books
Search Hadith

سورۃ القیامہ {لَا تُحَرِّکْ بِہٖلِسَانَکَلِتَعْجَلَبِہٖ} کی تفسیر

۔ (۸۸۱۶)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی قَوْلِہِ: { لَا تُحَرِّکْ بِہِ لِسَانَکَ لِتَعْجَلَ بِہِ} [القیامۃ: ۱۶] قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُعَالِجُ مِنْ التَّنْزِیلِ شِدَّۃً فَکَانَ یُحَرِّکُ شَفَتَیْہِ، قَالَ: فَقَالَ لِی ابْنُ عَبَّاسٍ: أَ نَا أُحَرِّکُ شَفَتَیَّ کَمَا کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُحَرِّکُ، وَقَالَ لِی سَعِیدٌ: أَنَا أُحَرِّکُ کَمَا رَأَ یْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یُحَرِّکُ شَفَتَیْہِ، فَأَ نْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ: {لَا تُحَرِّکْ بِہِ لِسَانَکَ لِتَعْجَلَ بِہِ إِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَہُ وَقُرْآنَہُ} قَالَ: جَمْعَہُ فِی صَدْرِکَ ثُمَّ نَقْرَؤُہُ {فَإِذَا قَرَأْنَاہُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَہُ} فَاسْتَمِعْ لَہُ وَأَ نْصِتْ {ثُمَّ إِنَّ عَلَیْنَا بَیَانَہُ} فَکَانَ بَعْدَ ذٰلِکَ إِذَا انْطَلَقَ جِبْرِیلُ قَرَأَ ہُ کَمَا أَ قْرَأَ ہُ۔ (مسند احمد: ۳۱۹۱)

۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے: ارشادِ باری تعالی ہے: { لَا تُحَرِّکْ بِہِ لِسَانَکَ لِتَعْجَلَ بِہِ}… (اے نبی) آپ قرآن کو جلدییاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دیں۔ قرآن اترتے وقت نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سخت محنت اٹھاتے تھے، منجملہ ان کے ایکیہ تھا کہ آپ اپنے دونوں ہونٹ ہلاتے تھے، سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے کہا: میں ہونٹوں کو اس طرح ہلاتا ہوں، جس طرح آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہلاتے تھے، سعید نے کہا: میں بھی اپنے ہونٹوں کو ایسے ہلاتا ہوں، جس طرح سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما ہلاتے تھے، پھر اللہ تعالی نے یہ آیت نازل کر دی: {لَا تُحَرِّکْ بِہِ لِسَانَکَ لِتَعْجَلَ بِہِ إِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَہُ وَقُرْآنَہُ}… (اے نبی) آپ قرآن کو جلدییاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دیں، اس کا جمع کرنا اور آپ کی زبان سے پڑھنا ہمارے ذمہ ہے۔ یعنی قرآن کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سینۂ مبارک میں جمع کرنا اور آپ کا اس کو پڑھنا، {فَإِذَا قَرَأْنَاہُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَہُ} … ہم جب اسے پڑھ لیں تو آپ اس کے پڑھنے کی پیروی کریں۔ پس تو سنا کر اور خاموش رہا کر، { ثُمَّ إِنَّ عَلَیْنَا بَیَانَہُ} … پھر اس کا واضح کردینا ہمارے ذمہ ہے۔ پھر جب جبرائیل علیہ السلام چلے جاتے، تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس وحی کو اسی طرح پڑھ لیتے، جیسے جبرائیل نے پڑھی ہوتی۔
Haidth Number: 8816
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۱۶) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵، ۴۹۲۷، ۵۷۲۴، ومسلم: ۴۴۸ (انظر: ۳۱۹۱)

Wazahat

Not Available