Blog
Books
Search Hadith

سورۃ التکویر

۔ (۸۸۱۹)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ اَنَّہُ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ سَرَّہُ أَ نْ یَنْظُرَ إِلٰییَوْمِ الْقِیَامَۃِ کَأَ نَّہُ رَأْیُ عَیْنٍ فَلْیَقْرَأْ: {إِذَا الشَّمْسُ کُوِّرَتْ} وَ {إِذَا السَّمَائُ انْفَطَرَتْ} وَ {إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ} وَأَحْسَبُہُ أَ نَّہُ قَالَ: سُورَۃَ ہُودٍ۔ (مسند احمد: ۴۸۰۶)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جسے یہ بات خوش کرے کہ وہ روز قیامت کو اس طرح دیکھے، جیسا کہ آنکھوں سے دیکھ رہاہے، تو وہ سورۂ تکویر، سورۂ انفطار اور سورۂ انشقاق کی تلاوت کرے۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سورۂ ہود کا ذکر بھی کیا تھا۔
Haidth Number: 8819
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۱۹) تخریج: اسنادہ حسن ۔ أخرجہ الترمذی: ۳۳۳۳ (انظر: ۴۸۰۶)

Wazahat

فوائد:…ان سورتوں میں قیامت کے بعض مناظر بیان کیے گئے ہیں، ان سورتوں کی تلاوت سے ان مناظر کا تصور کر لینا آسان ہے۔