Blog
Books
Search Hadith

سورۃ الانشقاق {فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًا}کی تفسیر

۔ (۸۸۲۲)۔ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ حُوسِبَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عُذِّبَ))، قَالَتْ: فَقُلْتُ: أَ لَیْسَ، قَالَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: {فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَسِیرًا} [الانشقاق: ۸] قَالَ: ((لَیْسَ ذٰلِکَ بِالْحِسَابِ وَلٰکِنَّ ذلِکَ الْعَرْضُ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عُذِّبَ۔)) (مسند احمد: ۲۴۷۰۴)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: روز قیامت جس کا بھی حساب لیا گیا، اس کو عذاب دیا جائے گا۔ میں (عائشہ) نے کہا: کیا اللہ تعالی نے نہیں فرمایا کہ {فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَسِیرًا} … عنقریب اس کا حساب آسان لیا جائے گا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس سے مراد حساب نہیں ہے، یہ تو صرف اعمال کی پیشی ہے، روزقیامت جس کا حساب لیا گیا، اس کو عذاب ہو کر رہے گا۔
Haidth Number: 8822
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۲۲) تخریج: أخرجہ البخاری: ۴۹۳۹، ومسلم: ۲۸۷۶ (انظر: ۲۴۲۰۰)

Wazahat

فوائد:…پیشی سے مراد یہ ہے کہ مومن کے اعمال پیش حوض پر پیش کیے جائیں گے، اس کی غلطیاں بھی اس کے سامنے لائی جائیں گی، پھر اللہ تعالی اپنی رحمت اور فضل و کرم سے ان کو معاف کر دے گا۔