Blog
Books
Search Hadith

سورۃ البروج {وَشَاھِدٍ وَمَشْہُوْدٍ}کی تفسیر

۔ (۸۸۲۴)۔ (وَبِالسَّنَدِ الْمُتَقَدِّمِ)۔ عَنْ یُوْنُسَ قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّارًا مَوْلٰی بَنِیْ ھَاشِمٍ یُحَدِّثُ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ اَنَّہٗقَالَفِیْ ھٰذِہِ الْآیَۃِ: {وَشَاھِدٍ وَّ مَشْہُوْدٍ} قَالَ: الشَّاھِدُ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ، وَالْمَشْہُوْدُ یَوْمُ عَرَفَۃَ، وَالْمَوْعُوْدُ یَوْمُ الْقِیَامَۃِ۔ (مسند احمد: ۷۹۶۰)

۔ (دوسری سند) سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: {وَالْیَوْمِ الْمَوْعُوْ دِ۔ وَشَاھِدٍ وَّ مَشْہُوْدٍ۔} میں شاہد سے مراد جمعہ کا دن، مشہود سے مراد عرفہ کا دن اور موعود نے مراد قیامت کا دن ہے۔
Haidth Number: 8824
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۲۴) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، وانظر الحدیث السابق

Wazahat

فوائد:…ارشادِ باری تعالی ہے: {وَالْیَوْمِ الْمَوْعُوْ دِ۔ وَشَاھِدٍ وَّ مَشْہُوْدٍ۔} … وعدہ کیے ہوئے دن کی قسم؟ حاضر ہونے والے اور حاضر کیے گئے کی قسم! موعود سے مراد بالاتفاق قیامت کا دن ہے، جمعہ کے دن کو شاہد کہا گیا ہے، کیونکہ اس دن میں جس نے جو عمل بھی کیا،یہ قیامت کے دن اس پر گواہی دے گا، اس طرح مشہود سے عرفے کا دن مراد ہے، جہاں حج والے لوگ حج کے لیے جمع اور حاضر ہوتے ہیں۔