Blog
Books
Search Hadith

سورۂ فجر {وَالْفَجْرِ وَلَیَالٍ عَشْرٍ وَّالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ وَاللَّیْلِ اِذَا یَسْرِ}کی تفسیر

۔ (۸۸۲۸)۔ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِنَّ الْعَشْرَ عَشْرُ الْاْضَحٰی، وَالْوِتْرَ یَوْمُ عَرَفَۃَ، وَالشَّفْعَ یَوْمُ النَّحْرِ۔)) (مسند احمد: ۱۴۵۶۵)

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دس راتوں سے مراد عید الاضحی کے مہینے کی پہلی دس راتیں ہیں، وتر سے مراد عرفات کے میدان کا دن ہے اور شفع سے ذبح کا دن مراد ہے۔
Haidth Number: 8828
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۲۸) تخریج: ھذا اسناد لا بأس برجالہ، وابو الزبیر لم یصرح بسماعہ من جابر ۔ أخرجہ النسائی فی الکبری : ۴۱۰۱، والحاکم: ۴/ ۲۲۰ (انظر: ۱۴۵۱۱)

Wazahat

فوائد:… اِنَّ الْعَشْرَ سے مراد {وَالْفَجْرِ۔ وَلَیالٍ عَشْرٍ۔} میں لَیَال کے الفاظ ہیں۔ {وَالْفَجْرِ وَلَیَالٍ عَشْرٍ وَّالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ} … قسم ہے فجر کی، اور دس راتوں کی اور جفت اور طاق کی۔