Blog
Books
Search Hadith

{فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیْرًایَّرَہُ…} کی تفسیر

۔ (۸۸۳۹)۔ عَنْ صَعْصَعَۃَ بْنِ مُعَاوِیَۃَ عَمِّ الْفَرَزْدَقِ أَ نَّہُ أَ تَی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَرَأَ عَلَیْہِ: {فَمَنْ یَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیْرًایَرَہُ وَمَنْ یَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَرَہُ} [الزلزلۃ: ۷۔۸] قَالَ: حَسْبِی لَا أُبَالِیأَ نْ لَا أَ سْمَعَ غَیْرَہَا۔ (مسند احمد: ۲۰۸۶۹)

۔ سیدنا صعصعہ بن معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، جو فرزذق شاعرکے چچا ہیں، سے مروی ہے کہ وہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس پر یہ تلاوت کی: {فَمَنْ یَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیْرًایَرَہُ وَمَنْ یَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَرَہُ} … جو ذرہ برابر بھلائی کا عمل کرے گا، وہ اسے دیکھ لے گا ارو جو ذرہ برابر برائی کرے گا، وہ بھی اسے دیکھ لے گا۔ میں نے کہا: مجھے یہی آیت کافی ہے، اس کے علاوہ نہ سننے کی مجھے کوئی پرواہ نہیں۔
Haidth Number: 8839
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۳۹) تخریج: اسنادہ صحیح ۔ أخرجہ النسائی فی الکبری : ۱۱۶۹۴، والطبرانی فی الکبیر : ۷۴۱۱، والحاکم: ۳/ ۶۱۳ (انظر: ۲۰۵۹۳)

Wazahat

فوائد:…یہ دو آیات انتہائی جامع و مانع ہیں اور خیر و شرّ کے ہر پہلو پر شامل ہیں، فکرمند کوفکر دلانے کے لیےیہ دو آیات کافی ہیں۔