Blog
Books
Search Hadith

سورۃ قریش سورۂ قریش کی تفسیر اور قریش کے قصے کا بیان

۔ (۸۸۴۲)۔ عَنْ اَسْمَائَ بِنْتِ یَزِیْدَ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: (({لِاِیْلَافِ قُُرَیْشٍ۔ اِیْلَافِہِمْ رِحْلَۃَ الشِّتَائِ وَ الصَّیْفِ} وَیَحْکُمْیَا قُرَیْشُ! اعْبُدُوْا رَبَّ ھٰذَا الْبَیْتِ الَّذِیْ اَطْعَمَکُمْ مِنْ جُوْعٍ وَّآمَنَکُمْ مِنْ خَوْفٍ۔)) (مسند احمد: ۲۸۱۵۹)

۔ سیدہ اسماء بنت یزید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ آیات پڑھیں: {لِاِیْلَافِ قُُرَیْشٍ۔ اِیْلَافِہِمْ رِحْلَۃَ الشِّتَائِ وَ الصَّیْفِ} … قریش کو مانوس کرنے کی وجہ سے، یعنی انہیں جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کی وجہ سے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے قریش! بہت افسوس ہے تم پر، اپنے اس گھر کے رب کی عبادت کرو،جس نے تمہیں بھوک سے کھانا کھلایا اور خوف سے امن دیا۔
Haidth Number: 8842
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۴۲) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف شھر بن حوشب ۔ أخرجہ الحاکم: ۲/ ۲۵۶ (انظر: ۲۷۶۰۷)

Wazahat

فوائد:…قریش کی گزران کاذریعہ تجارت تھی، سال میں دو بار ان کا تجارتی قافلہ باہر جاتا اور وہاں سے اشیائے تجارت لاتا، سردیوں میںیمن، جو گرم علاقہ تھا، اور گرمیوں میں شام کی طرف، جو ٹھنڈا تھا، خانہ کعبہ کے خدمت گزار ہونے کی وجہ سے تمام اہل عرب ان کی عزت کرتے تھے، اس لیے ان کے قافلے بلا روک ٹوک سفر کرتے، اور دوسفر ہونے کی وجہ سے موسم کی سختیوں سے بھی محفوظ رہتے۔ اللہ تعالی ان احسانات کی بناپر یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ قریشیوں کو چاہیے تھا کہ شرک نہ کرتے اور اللہ تعالی کی عبادت کرتے۔