Blog
Books
Search Hadith

سورۂ کوثر سورۂ کوثر اور کوثر کی صفت کا بیان

۔ (۸۸۴۴)۔ عَنْ أَ بِی عُبَیْدَۃَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَۃَ: مَا الْکَوْثَرُ؟ قَالَتْ: نَہَرٌ أُعْطِیَہُ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی بُطْنَانِ الْجَنَّۃِ، قَالَ: قُلْتُ: وَمَا بُطْنَانُ الْجَنَّۃِ، قَالَتْ: وَسَطُہَا حَافَّتَاہُ دُرَّۃٌ مُجَوَّفٌ۔ (مسند احمد: ۲۶۹۳۵)

۔ ابو عبیدہ بن عبداللہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: کوثر کیا چیز ہے؟ انھوں نے کہا: یہ ایک نہر ہے، جو جنت کے درمیانی حصے میں واقع ہے، یہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دی گئی ہے، اس کے کناروں پر خول دار موتی ہیں۔
Haidth Number: 8844
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۴۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۴۹۶۵(انظر: ۲۶۴۰۳)

Wazahat

فوائد:…بیچ میں راوی نے بُطْنَان کا معنی دریافت کیا، سیدہ نے بتایا کہ اس کے درمیانی حصے کو کہتے ہیں۔