Blog
Books
Search Hadith

سورۂ کافرون سورۂ کافروں کی تفسیر اور اس کی فضیلت کابیان

۔ (۸۸۴۸)۔ عَنْ مُہَاجِرٍ أَ بِی الْحَسَنِ، عَنْ شَیْخٍ أَ دْرَکَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی سَفَرٍ فَمَرَّ بِرَجُلٍ یَقْرَأُ: {قُلْ یَا اَیُّہَا الْکَافِرُوْنَ} قَالَ: ((أَ مَّا ہٰذَا فَقَدْ بَرِئَ مِنَ الشِّرْکِ۔)) قَالَ: وَإِذَا آخَرُیَقْرَأُ: {قُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَ حَدٌ} فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((بِہَا وَجَبَتْ لَہُ الْجَنَّۃُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۵۸۱)

۔ ’مہاجرابو حسن، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کوپانے والے ایک بزرگ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے، وہ سورۂ کافرون پڑھ رہا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ شرک سے بری ہو گیا ہے۔ ایک دوسرا سورۂ اخلاص پڑھ رہاتھا، اس کے بارے میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس سورت کے ذریعے اس آدمی کے لئے جنت واجب ہو گئی ہے۔
Haidth Number: 8848
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۴۸) تخریج: حدیث صحیح ۔ أخرجہ الدارمی: ۲/ ۴۵۸، والنسائی فی الکبری : ۸۰۲۸ (انظر: ۲۳۱۹۴)

Wazahat

Not Available