Blog
Books
Search Hadith

سورۂ کافرون سورۂ کافروں کی تفسیر اور اس کی فضیلت کابیان

۔ (۸۸۴۹)۔ عَنْ فَرْوَۃَ بْنِ نَوْفَلٍ الْأَ شْجَعِیِّ عَنْ أَ بِیہِ قَالَ: دَفَعَ إِلَیَّ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ابْنَۃَ أُمِّ سَلَمَۃَ، وَقَالَ: ((إِنَّمَا أَ نْتَ ظِئْرِی۔))، قَالَ: فَمَکَثَ مَا شَائَ اللّٰہُ ثُمَّ أَ تَیْتُہُ، فَقَالَ: ((مَا فَعَلَتِ الْجَارِیَۃُ أَ وْ الْجُوَیْرِیَۃُ۔))، قَالَ: قُلْتُ: عِنْدَ أُمِّہَا قَالَ: ((فَمَجِیئِیْ مَا جِئْتَ؟)) قَالَ: قُلْتُ: تُعَلِّمُنِیْ مَا أَ قُولُ عِنْدَ مَنَامِی، فَقَالَ: ((اقْرَأْ عِنْدَ مَنَامِکَ {قُلْ یَا اَیُّہَا الْکَافِرُوْنَ} قَالَ: ثُمَّ نَمْ عَلَی خَاتِمَتِہَا، فَإِنَّہَا بَرَائَۃٌ مِنَ الشِّرْکِ۔)) (مسند احمد: ۲۴۲۱۷)

۔ سیدنا نوفل اشجعی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی بیٹی مجھے دی اور فرمایا: تو میری بیٹی کو دودھ پلانے والی عورت کا خاوند ہے۔ جتنا عرصہ اللہ تعالی کومنظور تھا، وہ رہے، پھر جب میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پوچھا: بچی کا کیا بنا؟ میں نے کہا: جی وہ اپنی امی کے پاس ہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اب کیوں آئے ہو؟ میں نے کہا: آپ مجھے یہ تعلیم دیں کہ میں سوتے وقت کیا کہوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سوتے وقت سورۂ کافرون پڑھا کرو، جب یہ ختم ہو تو سو جایا کرو، یہ شرک سے بیزاری اور براء ت کا اعلان ہے۔
Haidth Number: 8849
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۴۹) تخریج: حدیث حسن ۔ أخرجہ ابوداود: ۵۰۵۵، والترمذی باثر الحدیث: ۳۴۰۳ (انظر: ۲۳۸۰۷)

Wazahat

Not Available