Blog
Books
Search Hadith

سورۂ اخلاص کی فضیلت کا بیان

۔ (۸۸۵۷)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ اَبِیْ لَیْلٰی، عَنْ اُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ، اَوْ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْاَنْصَارِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ قَرَاَ بِـ {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ } فَکَاَنَّمَا قَرَاَ بِثُلُثِ الْقُرْآنِ۔)) (مسند احمد: ۲۱۵۹۷)

۔ سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ یا کسی انصاری صحابی سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے سورۂ {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ }پڑھی، گویا اس نے ایک تہائی قرآن مجید پڑھا۔
Haidth Number: 8857
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۵۷) تخریج: صحیح لغیرہ ۔ أخرجہ النسائی فی عمل الیوم واللیلۃ : ۶۸۵ (انظر: ۲۱۲۷۵)

Wazahat

فوائد:… سورۂ اخلاص {قُلْ ھُوَاللّٰہُ اَحَدٌ} ایک تہائی قرآنِ مجید کے برابر ہے۔ اس حدیث کی سب سے بہترین تفسیریہ ہے: قرآنِ مجید تین اساسی مقاصد پر مشتمل ہے: (۱) اوامر و نواہی: اللہ تعالی کے وہ عملی احکام جن میں واجبات، مستحبات، محرمات اور مکروہات کا ذکر ہے۔ (۲) اخبار و قصص: سابقہ انبیا و رسل اور ان کی امتوں کے حالات و واقعات اور نیک و بد اعمال کی بنیاد پر وصول ہونے والے ثواب و عقاب کی تفاصیل۔ (۳) علم التوحید: اللہ تعالی کی ذات اور اس کے اسما و صفات اور ان کے تقاضوں کی تفصیل۔ سورۂ اخلاص مجمل طور پر تیسری قسم علم التوحید پر مشتمل ہے، اس لیے اس کو قرآن کا تہائی حصہ قرار دیا گیا۔