Blog
Books
Search Hadith

سورۂ اخلاص کی فضیلت کا بیان

۔ (۸۸۵۸)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو اَنَ اَبَا اَیُّوْبَ کَانَ فِیْ مَجْلِسٍ وَھُوَ یَقُوْلُ: اَلَا یَسْتَطِیْعُ اَحَدُ کُمْ اَنْ یَقُوْمَ بِثُلُثِ الْقُرْآنِ کُلَّ لَیْلَۃٍ؟ قَالُوْا: وَھَلْ یَسْتَطِیْعُ ذَالِکَ؟ قَالَ: فَاِنَّ {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} ثُلُثُ الْقُرْآنِ، فَجَائَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَھُوَ یَسْمَعُ اَبَا اَیُّوْبَ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((صَدَقَ اَبُوْ اَیُّوْبَ۔)) (مسند احمد: ۶۶۱۳)

۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوایوب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ایک مجلس میںتھے،انہوںنے کہا: کیا تم میں سے کوئی آدمی ہر رات کو ایک تہائی قرآن مجید کے ساتھ قیام کرنے کی طاقت نہیں پاتا؟ انہوں نے کہا: کیا کسی کو اتنی طاقت بھی ہو سکتی ہے؟ انھوں نے کہا: سورۂ اخلاص ایک تہائی قرآن ہے، اتنے میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف لائے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ابو ایوب کو سن کر فرمایا: ابو ایوب سچ کہہ رہا ہے۔
Haidth Number: 8858
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۵۸) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف ابن لھیعۃ، وحُیَی بن عبد اللہ المعافری (انظر: ۶۶۱۳)

Wazahat

فوائد:…دیکھیں حدیث نمبر (۸۸۶۰، ۸۸۶۲)