Blog
Books
Search Hadith

سورۂ اخلاص کی فضیلت کا بیان

۔ (۸۸۶۵)۔ (وَعَنْہُ اَیْضًا) عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہٗقَالَ: ((اَیَعْجِزُ اَحَدُکُمْ اَنْ یَّقْرَاَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ فِیْ لَیْلَۃٍ؟)) قَالَ: فَشَقَّ ذٰلِکَ عَلٰی اَصْحَابِہٖفَقَالُوْا: مَنْیُطِیْقُ ذٰلِکَ؟ قَالَ: ((یَقْرَاُ {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} فَہِیَ ثُلُثُ الْقُرْآنِ۔)) (مسند احمد: ۱۱۰۶۸)

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تم اس سے بے بس ہو کہ ایک رات میں قرآن مجید کا تیسرا حصہ پڑھ لو؟ صحابہ کرام پر یہ بات گراں گزری اور انہوں نے کہا: اس عمل کی کون طاقت رکھتاہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ}پڑھ لیا کرو، پس یہ ایک تہائی قرآن ہی ہے۔
Haidth Number: 8865
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۶۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۰۱۵(انظر: ۱۱۰۵۳)

Wazahat

Not Available