Blog
Books
Search Hadith

سورۂ اخلاص کی فضیلت کا بیان

۔ (۸۸۶۷)۔ عَنْ أَ بِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((احْشُدُوا فَإِنِّی سَأَ قْرَأُ عَلَیْکُمْ ثُلُثَ الْقُرْآنِ۔))، قَالَ: فَحَشَدَ مَنْ حَشَدَ ثُمَّ خَرَجَ فَقَرَأَ : {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} ثُمَّ دَخَلَ فَقَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ: ہٰذَا خَبَرٌ جَائَ ہُ مِنَ السَّمَائِ فَذٰلِکَ الَّذِی أَ دْخَلَہُ ثُمَّ خَرَجَ فَقَالَ: ((إِنِّی قَدْ قُلْتُ لَکُمْ إِنِّی سَأَ قْرَأُ عَلَیْکُمْ ثُلُثَ الْقُرْآنِ وَإِنَّہَا تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ۔)) (مسند احمد: ۹۵۳۱)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جمع ہو جائو، میں تم پر قرآن مجید کا ایک تہائی حصہ تلاوت کرنے والا ہوں۔ جب جمع ہونے والے جمع ہو گئے، تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم باہر تشریف لائے اور {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ}کی تلاوت کی، پھر آپ اندر تشریف لے گئے، ہم ایک دوسرے سے کہنے لگے: کوئی آسمان سے خبر آئی ہے، اس کی وجہ سے گھر چلے گئے ہیں، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم باہر تشریف لائے اور فرمایا: میں نے تم سے کہا تھا کہ میں تم پر قرآن مجید کا تیسرا حصہ تلاوت کروں گا،اور یہ سورت ایک تہائی قرآن کے برابر ہے (جو میں نے تم پر پڑھ دی ہے)۔
Haidth Number: 8867
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۶۷) تخریج: أخرجہ مسلم: ۸۱۲(انظر: ۹۵۳۵)

Wazahat

Not Available