Blog
Books
Search Hadith

سورۂ اخلاص کی فضیلت کا بیان

۔ (۸۸۶۹)۔ عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَ نَسٍ الْجُہَنِیِّ صَاحِبِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، عَنْ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ قَرَأَ {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} حَتّٰییَخْتِمَہَا عَشْرَ مَرَّاتٍ بَنَی اللّٰہُ لَہُ قَصْرًا فِی الْجَنَّۃِ۔))، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: إِذَنْ أَ سْتَکْثِرَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ!، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اللّٰہُ أَ کْثَرُ وَأَ طْیَبُ۔)) (مسند احمد: ۱۵۶۹۵)

۔ سیدنا معاذ بن انس جہنی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} یعنی سورۂ اخلاص آخر تک دس مرتبہ پڑھے گا، اللہ تعالی اس کے لیے جنت میں ایک محل تعمیر کرے گا۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! پھر تو میںبہت سے محلات حاصل کر سکتا ہوں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی بھی بہت کثرت والا اور بہت عمدہ عطا کرنے والا ہے۔
Haidth Number: 8869
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۶۹) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی ۔ أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۰/ ۳۹۷(انظر: ۱۵۶۱۰)

Wazahat

فوائد:…اس میں سورۂ اخلاص کی فضلیت و عظمت اور اللہ تعالی کی رحمت کی وسعت کا بیان ہے۔ اللہ تعالی نے جنت میں لے جانے والے تمام اسباب کی نشاندہی فرما دی ہے۔ دیکھئے! ہم کس قدر اللہ تعالی کی رحمت سے مستفید ہوتے ہیں۔