Blog
Books
Search Hadith

سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس کی فضیلت کا بیان

۔ (۸۸۷۲)۔ عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ خُبَیْبٍ عَنْ أَ بِیہِ قَالَ: أَ صَابَنَا عَطَشٌ وَظُلْمَۃٌ فَانْتَظَرْنَا رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِیُصَلِّیَ لَنَا، فَخَرَجَ فَأَ خَذَ بِیَدِی فَقَالَ: ((قُلْ۔)) فَسَکَتُّ قَالَ: ((قُلْ۔)) قُلْتُ: مَا أَ قُولُ؟ قَالَ: (({قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} وَالْمُعَوِّذَتَیْنِ حِینَ تُمْسِی وَحِینَ تُصْبِحُ ثَلَاثًا تَکْفِیکَ کُلَّ یَوْمٍ مَرَّتَیْنِ۔)) (مسند احمد: ۲۳۰۴۰م)

۔ سیدنا عبداللہ بن خبیب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہمیں سخت پیاس لگی ہوئی تھی، جبکہ اندھیرا بھی تھا اور ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا انتظار کرے رہے تھے، تاکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم آ کر ہمیں نماز پڑھائیں،پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف لائے اور میرا ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا: کہو۔ میں خاموش رہا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پھر فرمایا: کہو۔ میںنے کہا: جی میں کیا کہوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب شام اور صبح کرو تو تین تین بار سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس پڑھا کرو، تمہیں ہر روز دو بار کفایت کریں گی۔
Haidth Number: 8872
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۷۲) تخریج: اسنادہ حسن ۔ أخرجہ ابوداود: ۵۰۸۲، والترمذی: ۳۵۷۵، والنسائی: ۸/ ۲۵۰ (انظر: ۲۲۶۶۴)

Wazahat

فوائد:…تمام نسخوں کو دیکھا جائے تو اس حدیث کے آخر میں مَرَّتَیْن کا لفظ زائد معلوم ہوتا ہے، جب مزی نے مسند احمد کی سند سے روایت ذکر کی تو انھوں نے بھی اس لفظ کا ذکر نہیں کیا۔ ابو داود کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: تَکْفِیکَ مِنْ کُلَّ شیئٍ۔ (تجھے ہر چیزسے کفایت کریں گے۔) یہ سورتیں کس چیز سے کفایت کریں گی؟ ہر قسم کے شرّ سے کفایت کریں گی، آدمی شرور سے محفوظ رہے گے، یہ بھی معنی ممکن ہے کہ آدمی اللہ تعالی کی پناہ طلب کرنے کے لیے جتنے اوراد و وظائف کرتا ہے، یہ سورتیں ان سب سے کفایت کریں گی۔