Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی رائے کا بیان کہ معوذ تین کتاب اللہ میںسے نہیںہیں، نیز اس رائے کے غیر مقبول ہونے کا بیان

۔ (۸۸۷۸)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ یَزِیدَ قَالَ: کَانَ عَبْدُ اللّٰہِ یَحُکُّ الْمُعَوِّذَتَیْنِ مِنْ مَصَاحِفِہِ وَیَقُولُ: إِنَّہُمَا لَیْسَتَا مِنْ کِتَابِ اللّٰہِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی، قَالَ الْأَ عْمَشُ: وَحَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ زِرٍّ عَنْ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ قَالَ: سَأَ لْنَا عَنْہُمَا رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((فَقِیلَ لِی فَقُلْتُ۔)) (مسند احمد: ۲۱۵۰۷)

۔ عبد الرحمن بن یزید سے مروی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اپنے مصحف سے معوذ تین کو مٹا دیتے اور کہتے کہ یہ کتاب اللہ میں سے نہیںہیں۔ اعمش کہتے ہیں: عاصم نے ہم کو زرّ سے بیان کیا کہ سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: ہم نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ان کے بارے میں سوال کیا توآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجھ سے کہا گیا، پس میں نے کہہ دیا۔
Haidth Number: 8878
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۷۸) تخریج: اسنادہ صحیح ۔ أخرجہ الطبرانی: ۹۱۵۱، والبزار: ۱۵۸۶(انظر: ۲۱۱۸۸)

Wazahat

فوائد:…آخری جملے کا مفہوم سمجھنے کے لیے ملاحظہ ہو حدیث نمبر (۸۸۸۰)