Blog
Books
Search Hadith

سورۃ الفلق سورۃ الفلق کی فضیلت اور تفسیر کا بیان

۔ (۸۸۸۳)۔ عَنْ یَزِیْدَ بْنِ حَبِیْبٍ قَالَ: حَدَّثَنِی أَ بُو عِمْرَانَ: أَ نَّہُ سَمِعَ عُقْبَۃَ بْنَ عَامِرٍ یَقُولُ: تَعَلَّقْتُ بِقَدَمِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! اََ قْرِئْنِی سُورَۃَ ہُودٍ وَسُورَۃَیُوسُفَ، فَقَالَ لِی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یَا عُقْبَۃُ بْنَ عَامِرٍ إِنَّکَ لَمْ تَقْرَأْ سُورَۃً أَ حَبَّ إِلَی اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ، وَلَا أَ بْلَغَ عِنْدَہُ مِنْ {قُلْ أَ عُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ}۔)) قَالَ یَزِیدُ: لَمْ یَکُنْ أَ بُو عِمْرَانَ یَدَعُہَا وَکَانَ لَا یَزَالُیَقْرَؤُہَا فِیْ صَلَاۃِ الْمَغْرِبِ۔ (مسند احمد: ۱۷۵۵۴)

۔ سیدنا عقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے قدم مبارک کے ساتھ چمٹ گیا اور کہا:اے اللہ کے رسول! مجھے سورۂ ہوداور سورۂ یوسف پڑھائیں، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے عقبہ! تو کوئی ایسی کوئی سورت نہیں پڑھی، جو {قُلْ أَ عُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} سے زیادہ اللہ تعالی کو پیاری، بلیغ اور نتیجہ خیز ہو۔ یزید راوی کہتے ہیں: ابوعمران اس سورت کی تلاوت کبھی نہ چھوڑتے تھے اور ہمیشہ اس کو نمازِ مغرب میں پڑھا کرتے تھے۔
Haidth Number: 8883
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۸۳) تخریج: اسنادہ صحیح ۔ أخرجہ النسائی: ۸/ ۲۵۴، الدارمی: ۳۴۳۹، والطبرانی فی الکبیر : ۱۷/ ۸۶۲ (انظر: ۱۷۴۱۸)

Wazahat

فوائد:…سورۃ الفلق اور سورۂ ناس بہترین دم ہیں اور مخلوقات کے شرّ اور جادو اور نظر بد وغیرہ سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ ہیں، ان کے نزول سے پہلے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مختلف الفاظ کے ساتھ انسانوں اور جنوں کی نظر سے پناہ مانگتے تھے، لیکن جب یہ سورتیں نازل ہوئیں تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے پڑھنے کو اپنا معمول بنا لیا۔