Blog
Books
Search Hadith

نیت کے بارے میں باب

۔ (۸۸۹۱)۔ عَنْ عَائشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَامِنْ رَجُلٍ تَکُوْنُ لَہٗسَاعَۃٌ مِنَ اللَّیْلِ (وَفِی رِوَایَۃٍ: صَلاۃٌ مِنَ اللَّیْلِ) یَقُوْْمُھَا فَیَنَامُ عَنْھَا، اِلَّا کُتِبَ لَہُ اَجْرُ صَلَاتِہِ، وَکَانَ نَوْمُہُ عَلَیْہِ صَدَقَۃً تُصُدِّقَ بِہٖعَلَیْہِ۔)) (مسند احمد: ۲۴۸۴۵)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی رات کو کچھ وقت کے لیے قیام کرتا ہو، جب وہ اس قیام سے سو جائے تو اس کے لیے اس کی نماز کا اجر لکھ دیا جاتا ہے اور اس کی نیند (اللہ تعالیٰ کی طرف سے) اس پر صدقہ ہوتی ہے، جو صدقہ اس پر کر دیا جاتا ہے۔
Haidth Number: 8891
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۹۱) تخریج:حدیث صحیح لغیرہ، أخرجہ ابوداود: ۱۳۱۴، والنسائی: ۳/ ۲۵۷ (انظر: ۲۴۳۴۱)

Wazahat

فوائد:… سیدنا ابو درداء سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((مَنْ أَتٰی فِرَاشَہُ وَہُوَ یَنْوِی أَنْ یَقُومَ فَیُصَلِّیَ مِنْ اللَّیْلِ فَغَلَبَتْہُ عَیْنُہُ حَتّٰییُصْبِحَ کُتِبَ لَہُ مَا نَوٰی وَکَانَ نَوْمُہُ صَدَقَۃً عَلَیْہِ مِنْ رَبِّہِ۔)) … جو آدمی اپنے بستر پر آیا، جبکہ اس کی نیتیہ ہو کہ وہ رات کو اٹھ کر نماز پڑھے گا، لیکن اس کی آنکھ اس پر غالب آگئی،یعنی وہ سویا رہا، یہاں تک کہ صبح ہو گئی، تو اس نے قیام کے بارے میں جو نیت کی تھی، اس کا ثواب اس کے لیے لکھ دیا جائے گا، اور یہ نیند اس کے ربّ کی طرف سے اس پر صدقہ ہو گی۔ (ابن ماجہ: ۲۴۴) یہ اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے، لیکنیہ اس شخص کے لیے ہے جس کی اتفاقاً آنکھ لگ گئییا کسی شرعی عذر کی وجہ سے اس کا قیام رہ گیا۔